عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے :عارف یوسف

عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے :عارف یوسف

پشاور( پاکستان نیوز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے قانون وپارلیمانی امور عارف یوسف نے کہاہے کہ عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی پاکستان تحریک انصاف کی مخلوط صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اس لئے برسراقتدارآتے ہی ہماری حکومت نے ہرشعبہ زندگی میں مثبت اصلاحات شروع کیے جس کے ثمرات اب سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں ۔پشاور شہر کے باسیوں کو پینے کے صاف پانی بہم پہنچانے کاکام پورتند ہی سے جاری ہے اورنہ صرف اس شعبے بلکہ شہر میں عوام سے براہ راست تعلق رکھنے والی دیگر شعبہ جات میں عوامی ترقی کا یہ سفر جاری رہے گا۔ ان خیالات کااظہار پیر کے روز انہوں نے پشاور کے علاقہ گلبرگ یونین کونسل34 میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کاافتتاح کرنے کے بعد منعقدہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر منتخب بلدیاتی نمائندوں اور پاکستان تحریک انصاف کے مقامی کارکنان اور علاقہ عوام کی کثیر تعدادبھی موجود تھی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر