سیکرٹری دفاع کی برطانوی سیکرٹری آف سٹیٹ سے ملاقات،دوطرفہ معاملات پرتبادلہ خیال

سیکرٹری دفاع کی برطانوی سیکرٹری آف سٹیٹ سے ملاقات،دوطرفہ معاملات پرتبادلہ ...

راولپنڈی(پ ر)پاکستان اوربرطانیہ دفاعی تعاون فورم پربات چیت کا 15واں دور گزشتہ روز برطانیہ میں ہوا۔ پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری دفاع ،لیفٹیننٹ جنرل(ریٹائرڈ)محمد عالم خٹک کررہے ہیں جبکہ برطانوی وفد کی قیادت مسٹر سٹیفن لوویگروو،سیکرٹری آف سٹیٹ برائے دفاع کررہے ہیں۔ یہ فورم ’’بہتر سکیورٹی بات چیت فورم‘‘ کے تحت تعاون پانچ جزئیات میں سے ایک ہے۔ابتدائی اجلاس سے پہلے سیکرٹری دفاع محمد عالم خٹک نے سٹیفن لوویگروو سیکرٹری آف سٹیٹ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور دوطرفہ سلامتی کے تعاون اور انسداد دہشتگردی کے معاملات پربات چیت کی۔ دونوں ممالک نے دفاعی تعاون بڑھانے اور مزید وسعت دینے کیلئے بھی تبادلہ خیال کیا۔اسکے علاوہ فیصلہ کیا گیا کہ16واں ڈیفنس کوپریشن فورم اگلے سال(2017)میں پاکستان میں منعقد ہوگا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر