ٹونی بلیئر کیخلاف عالمی فوجداری عدالت میں کارروائی کیلئے درخواست دائر

ٹونی بلیئر کیخلاف عالمی فوجداری عدالت میں کارروائی کیلئے درخواست دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی ) ایٹمی ہتھیاروں کی موجودگی کی غلط اطلاع فراہم کر کے عراق پر حملہ کرنے پرسابق برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلیئر کے خلاف عالمی فوجداری عدالت میں جنگی جرائم کی دفعات کے تحت کارروائی کے لئے درخواست دائر کر دی گئی ہے۔نیدر لینڈ کے شہر ہیگ میں واقع بین الاقوامی فوجداری عدالت میں یہ درخواست وطن پارٹی کے سربراہ بیرسٹر ظفراللہ ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ برطانیہ کے سابق وزیر اعظم ٹونی بلئیر نے عراقی تیل کے ذخائر پر قبضہ جمانے کے لئے عراق میں ایٹمی اور کیمیائیاں ہتھیاروں کی موجودگی کی غلط اطلاعات فراہم کیں اور دنیا کو گمراہ کرتے ہوئے امریکہ کے ساتھ مل کر عراق پر حملہ کر کے قبضہ کر لیا۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ ٹونی بلیئرنے اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر انسانی حقوق کے عالمی منشورکے آرٹیکل 3،5،7 اور 13 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے عراقی عوام کی آزادی سلب کی،ہزاروں عراقیوں کو قتل کیا گیا۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ تیرہ برس گزرنے کے باوجود برطانوی حکومت نے ٹونی بلئیر کے خلاف جنگی جرائم کے الزامات کی تفتیش مکمل نہیں کی لہذا ٹونی بلئیر کے خلاف جنگی جرائم کی دفعات کے تحت عالمی فوجداری عدالت میں کارروائی کی جائے۔

مزید :

علاقائی -