پشاور ،رہزنی میں ملوث ملزمان گرفتار ،نقدی اورموبائل برآمد

پشاور ،رہزنی میں ملوث ملزمان گرفتار ،نقدی اورموبائل برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائمز رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس نے پہاڑی پورہ کے علاقہ میں رکشہ ڈرائیورسے رہزنی کے واقعہ میں ملوث ملزمان کا دو روز کے اندراندر سراغ لگاتے ہوئے رہزنوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے لوٹی ہوئی ہزاروں کی نقدی موبائل فونز اوراسلحہ برآمد کرلیا اے ایس پی فقیر آباد وسیم ریاض نے ایس ایچ او پہاڑی پورہ رحمت اللہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ دو روز قبل 16 جولائی کو شہزاد ولد اختر گل سکنہ ٹاپورکورونہ نے پہاڑی پورہ تھانہ میں رپورٹ کرائی تھی کہ وہ رکشہ ڈرائیور ہے رکشہ میں دو جوان العمر لڑکے ا س کے ساتھ سواری کے روپ میں بیٹھے تھے جنہوں نے راستہ میں اسلحہ کی نوک پر اسے یرغمال بناتے ہوئے اس سے موبائل فون اوردس ہزار روپے کی رقم چھین لی اسی روز ایک اور واقعہ میں رہزنوں کے اسی گروپ نے عرفان ولد عبدالخالق سکنہ لطیف آباد سے بھی چار ہزار کی نقدی اورموبائل فون لوٹ لیا رہزنی کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او مبارک زیب خان نے ایس ایس پی عباس مجید خان مروت اوراے ایس پی وسیم ریاض کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی جن کی ہدایات پر ایس ایچ او رحمت اللہ نے دیگر نفری کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے دو دنوں کے اندر اندر رہزنی کی واردات میں ملوث ملزمان ا حسان اللہ ولد بابو، اکرام اللہ ولد یوسف ساکنان بڈھوثمر باغ کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے دو پستول ، چھینے گئے موبائل فونز اورلوگوں سے لوٹی گئی ہزاروں روپوں کی رقم برآمد کرلی۔