غلط انجکشن لگانے سے 6 سالہ بچہ جاں بحق

غلط انجکشن لگانے سے 6 سالہ بچہ جاں بحق

کوھاٹ (بیور رپورٹ) غلط انجکشن لگانے سے 6 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا ورثاء کا احتجاج‘ تھانہ سٹی میں ابتدائی رپورٹ درج‘ تفصیلات کے مطابق مرائی بالا کے رہائشی عرب علی اپنے 6 سالہ بیٹے فیصل رضا کو علاج معالجے کے لیے وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال کوھاٹ لایا جہاں چلڈرن وارڈ میں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر خالد نے بچے کا معائنہ کیا اور بچے کا انجکشن لگایا گیا جس سے بچے کی طبیعت بگڑ گئی اور 6 سالہ فیصل رضان چند ہی لمحوں میں موت کے منہ میں چلا گیا لواحقین کا کہنا تھا کہ بچے کی موت مبینہ طور پر غلط انجکشن لگانے سے ہوئی ہے پولیس تھانہ سٹی نے اطلاعی رپورٹ درج کر کے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر