رقم تنازعہ ،قرض کو حبس بے جا میں رکھا گیا

رقم تنازعہ ،قرض کو حبس بے جا میں رکھا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائمز رپورٹر)بڈھ بیر کے علاقہ شیخ محمدی میں رقم کے تنازعہ پر ملزمان پر نوجوان کو جبس بیجا میں قید کرتے ہوئے حجرہ میں بند کردیا نوجوان نے رہائی ملنے پر ملزمان کے خلاف رپورٹ درج کرادی تفصیلات کے مطابق شہید آباد کے رہائشی اویس باچہ ولد عبدالرزاق نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ اس کا ملزمان ارشد ، نصیب اللہ ، وارث اوراکبر خان ساکنان شیخ محمدی کیساتھ لین دین کا تنازعہ تھا جس کے سلسلہ میں گزشتہ روز اکبر خان کے حجرہ میں جرگہ تھا مگر ملزمان نے جرگہ کے دوران اسے حبس بیجا میں قید کرتے ہوئے اپنے حجرے میں بند کردیا بعد میں ملزمان کی قید سے رہائی ملنے پر اویس باچہ تھانہ پہنچ گیا جہاں اس کی رپورٹ پر پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔