ترکی کے عوام کی قربانیاں اظہر من الشمس ہیں ،مفتی امیر زیب

ترکی کے عوام کی قربانیاں اظہر من الشمس ہیں ،مفتی امیر زیب

بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر )جمعیت علماء اسلام اسلام اباد کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ومجلس عمومی کے رکن مفتی امیر زیب نے کہاہے کہ ترکی کے عوام نے جمہوریت اور اسلامی نظام کے لئے جو قربانیاں دی وہ رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی ۔ترکی ماضی میں پوری امت اسلام اور سلطنت عثمانیہ کا مرکز تھا اور رہیگا ،پوری دنیا کے مسلمانوں کے مسائل کا حل اسلامی نظام اور جمہوریت میں ہے ۔آمریت کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ۔پاکستانی عوام بھی پرامن طریقہ سے اسلامی نظام کے نفاذ کے لئے جمعیت علماء اسلام کا ساتھ دینگے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ابائی ضلع بونیر میں صحافیوں کے ایک وفد سے ایک خصوصی ملاقات کے دوران کیا ،مفتی امیر زیب نے کہا کہ ترکی کے عوام نے سینوں پر گولیاں کھاکر امریت کا راستہ روک لیا اور فوج کو اقتدار پر قابض نہیں ہونے دیا ۔ترکی ماضی میں ایک عظیم سلطنت رہاہے ۔جمعیت علماء اسلام ملک میں اسلامی نطام کے تنفیذ کے لئے پر امن جدو جہد کررہی ہیں اور پرامن طریقے سے ملک میں اسلامی نظام کے لئے کئی عرصوں سے مصروف عمل ہے ۔ہمارے مسائل کا حل اسلامی نظام میں ہے ۔مگر اسکے لئے پرامن راستہ اختیار کرنا چاہئے ۔پاکستانی عوام بھی پرامن طریقہ سے ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کے لئے جے یو ائی کا ساتھ دے ۔جمیعت علماء اسلام کے قائید مولانا فضل الرحمان نے ملک میں جمہوریت کا ساتھ دیاہے ۔بونیر میں جے یو ائی ایک مضبوط سیاسی اور مذہبی قوت ہے اور حالیہ بلدیاتی الیکشن میں جے یو ائی کے کارکنوں نے ثابت کرکے دکھایا ،پورے بونیر خصوصا حلقہ پی کے 79 میں جے یو ائی روز بروز مضبوط ہورہی ہے جسکا کریڈٹ جے یو ائی کے ضلعی امیر ایم پی اے مفتی فضل غفور اور انکی پوری ٹیم کو جاتاہے ۔ایم پی اے مفتی فضل غفور نے اپوزیشن میں ہوتے ہوئے بھی اپنے حلقہ میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے مکمل کرکے ثابت کردیا کہ علماء کرام کو ممبر و محراب کیساتھ ساتھ حکومت کرنا بھی اتی ہے ۔۔بونیر میں بہت جلد بہت اہم سیاسی شحصیات جے یو ائی میں شامل ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام جمہوریت کے ساتھ ہے اور وہ ملک میں کسی بھی آمر کو قبول نہیں کریں گے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر