ڈیرہ ،ناروا لوڈشیڈنگ ،عوام کی چیخیں نکل گئیں
ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ) ایس ڈی او پیسکو مریالی ٹو فیڈر کی ہدایت پر مریالی ،ماڈل ٹاؤن ، اعجاز آباد اور قصوریہ ٹاؤن کے علاقوں میں چوبیس گھنٹے گزرنے کے باوجود بجلی غائب ،آٹھ گھنٹے کی بجائے آٹھارہ گھنٹے کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ اور اڈے کاٹنے کے باعث عوام کی چیخیں نکل گئیں ۔اہل علاقہ سراپااحتجاج ،چیف ایگزیکٹیو پیسکو سے متعلقہ ایس ڈی او کے خلاف فوری انکوائری کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق پیسکو واپڈا مریالی ٹو فیڈر کے ایس ڈی او کی ہدایت پر علاقہ مریالی ،اعجا زآباد ، ماڈل ٹاؤن اور قصوریہ ٹاؤن کی بجلی معمولی فالٹ کے باعث 24گھنٹے گزرنے کے باوجود درست نہیں کی گئی ۔ جس کی وجہ سے اہل علاقہ کو سخت تکلیف کا سامنا ہے ۔ کمپلنٹ دفتر کا عملہ بھی جان بوجھ کر دفتر میں موجود نہیں ملتا مریالی ٹو فیڈر کی طرف سے آٹھ گھنٹے کی بجائے 16گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔اس کے علاوہ اڈے بھی کاٹے جارہے ہیں ۔ اہل علاقہ پیسکو واپڈا کے ان مظالم پر سراپا احتجاج ہیں۔انہوں نے چیف ایگزیکٹیو پیسکو خیبر پختونخواہ سے متعلقہ ایس ڈی او کے خلاف فوری انکوائر ی کا مطالبہ کیا ہے ۔