ڈیرہ ،گھریلو تنازعہ ،مسلح افراد نے پوتے کو قتل اور دادی کو زخمی کردیا

ڈیرہ ،گھریلو تنازعہ ،مسلح افراد نے پوتے کو قتل اور دادی کو زخمی کردیا

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)خواتین کے تنازعے پر پنیالہ کے گاؤں وانڈہ کریم میں تین مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پوتے کو قتل جبکہ دادی کو پستول کے بٹ مارکر زخمی کردیا ، پنیالہ پولیس نے اس واقعہ کا مقدمہ دو ملزمان کے خلاف قتل و اقدام قتل کی دفعہ کے تحت درج کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ پنیالہ کی حدود میں واقعہ علاقہ وانڈکریم میں خواتین کے تنازعے پر غلام رسول کے گھر میں موجود فرمان اللہ ولد اول خان سکنہ وانڈہ کریم کو فائرنگ کرکے قتل کردیا جبکہ اس کی دادی مسماۃ بی بی کو پستول کے بٹ مار کر زخمی کردیا اور موقع سے بھاگ گئے ۔تھانہ پنیالہ میں مقتول فرمان اللہ کے والد اول خان نے اس واقعہ کی دعویداری منور ولد تل خان اور یار محمد ولد حاجی قادر خان قوم کٹہ خیل سکنہ وانڈہ کریم پر کی ہے ۔ اور کہا ہے کہ ملزمان کے ساتھ ہمارا خواتین کے حوالے سے تنازعہ چلا آرہا ہے جس کی بنا پر ملزمان نے یہ اقدام کیا ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر