اے پی پی پارٹی تپہ ٹوکا نگڑہ کی تنظیم مکمل ،میاں نیاز علی شاہ صدر منتخب

اے پی پی پارٹی تپہ ٹوکا نگڑہ کی تنظیم مکمل ،میاں نیاز علی شاہ صدر منتخب

شبقدر(نامہ نگار )عوامی نیشنل پارٹی تپہ ٹو کانگڑہ کی تنظیم مکمل۔ میاں نیاز علی شاہ صدر جبکہ میاں کبیر احمد جنرل مقرر کردیا گیا۔ اس سلسلے میں ایک انتخابی اجلاس گزشتہ روز کانگڑہ میں میاں ظاھر شاہ کی صدارت میں ہوا جسمیں اے این پی ارگنائزنگ کمیٹی کے ممبران داؤد خٹک ‘ جہان خان ‘ لیاقت منیجر ‘ سابقہ تحصیل صدر میاں نصیر احمد ‘ سابقہ جنرل سیکرٹری ملک بہرہ مند ماھزارہ ودیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر اے این پی تپہ ٹو کانگڑہ کیلئے تنظیم عہدیداروں کا عمل میں لایا گیا ۔ جسمیں میاں نیاز علی شاہ صدر میاں زینور شاہ ‘ نائب صدر حامد شاہ ‘ جنرل سیکرٹری میاں کبیر احمد ‘ ڈپٹی جنرل سیکرٹری معل محمد ‘ جائنٹ سیکرٹری قیصر خان ‘ فنانس سیکرٹری سلطان زیب ‘ سیکرٹری ثقافت‘ میاں داؤد شاہ ‘ پریس سیکرٹری میاں عمر علی شا ہ منتخب کردیئے گئے ۔ نو منتخب عہدیداروں نے قائد اسفندیار ولی خان کا پیغام گھر گھر تک پہنچانے کا عزم کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر