عوام کی بے لوث خدمت مطمع نظر ہے ،ڈاکٹر نوشیروان برکی

عوام کی بے لوث خدمت مطمع نظر ہے ،ڈاکٹر نوشیروان برکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان(بیورورپورٹ)لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کے بورڈ آف گورنر کے چیئرمین ڈاکٹر نوشیروان برکی نے کہا ہے کہ ایم ٹی آئی کے تحت بھرتی سمیت دیگر مالی اور انتظامی اختیارات کا بورڈ آف گورنرز کو دینے کا مقصد ہسپتالوں کو ہر قسم کی مداخلت سے آزاد کرنا ہے اس اقدام سے صوبائی حکومت کا مطمع نظر عوام کو علاج معالجے کی بہترین سہولیا ت کی فراہمی ہے ۔وہ میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوٹ مردان میڈیکل کمپلکس کے میڈیکل کالج میں ا یم ایم سی کے مختلف شعبوں کے عملے کے ارکان سے خطاب کررہے تھے جس میں اُنہوں نے سٹاف کو ایم ٹی آئی اور ہسپتالوں کی خود مختاری کے فوائد سے آگاہ کیا ۔ ڈاکٹر نوشیروان برکی جو ایم ٹی آئی نظام کے خالق تصور کیے جاتے ہیں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے ہسپتالوں کو خود مختاری دے کر انصاف اور میرٹ کی بالادستی کا وعدہ پورا کر دیا اب طبی عملے کا فرض ہے کہ اپنے فرائض جانفشانی سے اد ا کرتے ہوئے مریضوں کو علاج معالجے کی بہترین خدمات فراہم کریں ۔ان کا کہنا تھا کہ نئے نظام سے اب ڈاکٹروں اور انتظامیہ کو سیکرٹریٹ کے چکروں سے نجات مل گئی ہے اور اب وہ مقامی سطح پر اپنے مسائل حل کرتے کو پوری یکسوئی کے ساتھ مریضوں کا خیال رکھ سکیں گے ،انہوں نے کہا کہ تدریسی اور دیگر عملے کے پنشن کے معاملات ایم ٹی آئی کومنتقل ہوں گے اور ان کو ملازمت کا مکمل تحفظ حاصل ہوگا جبکہ پروموشن کے کیس بھی ادارے کے منیجمنٹ کونسل کے ذریعے نمٹائے جائیں گے ۔میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوٹ مردان میڈیکل کمپلکس کے بورڈ آف گورنرزکے چیئرمین ڈاکٹر فضل ہادی نے مردان کا دورہ کرنے پر ڈاکٹر برکی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ نئے نظام کے تحت فیصلہ سازی میں سہولت حاصل ہوگئی جس کی مثال حال ہی میں ایرجنسی کے لیے سات نئے ڈاکٹروں کی بھرتی اور فلٹر او پی ڈی کاا جراء ہے جبکہ کی جلد ہی شام کی او پی ڈی بھی شروع کی جارہی ہے ،انہوں نے کہا کہ ایم ٹی آئی مردان کا بورڈ ہر قسم کی مڈاخلت سے پاک ہے اور سلکشن کمیٹی کے کام میں کوئی بھی مداخلت نہیں کر سکتا ۔