مہمند ایجنسیاں، مختلف واقعات میں خاتون خانہ اور بچہ جاں بحق

مہمند ایجنسیاں، مختلف واقعات میں خاتون خانہ اور بچہ جاں بحق

مہمند ایجنسی ( نمائندہ پاکستان ) مہمند ایجنسی، مختلف واقعات میں خاتون خانہ اور بچہ جاں بحق۔ تحصیل صافی میں روجہ فضل قادر بجلی کا کرنٹ لگنے سے اور تحصیل حلیمزئی میں جلات خان کا کمسن بیٹا بارانی پانی میں ڈوب کر دم توڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی میں گزشتہ روز بارش کے بعد تحصیل حلیمزئی خوجہ ؤس کور میں روڈ کی تعمیر کیلئے ریت لے جانے کے باعث بنے ہوئے کھڈے میں بارانی پانی جمع ہوگیا۔ جس میں 8 سالہ زبیر ولد جلات خان سکنہ خواجہ ؤس ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔ گزشتہ سال تعمیراتی کمپنی نے باجوڑ پشاور روڈ کی تعمیر کیلئے جگہ جگہ سے ریت لے جا کر گہرے کھڈے بن گئے ہیں۔ جسمیں برساتی نالوں کا سیلابی پانی جمع ہو کر ایسے واقعات کا سبب بن رہے ہیں۔ علاوہ ازیں پیر کے روز تحصیل صافی کے علاقہ مسعود مامد گٹ میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے خاتون خانہ زوجہ فضل قادر موقعہ پر دم توڑ گئیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر