والڈ سٹی پرواجیکٹ ، اندرون شہرکی تاریخی حیثیت بحال کرنے کے منصوبے کا افتتاح

والڈ سٹی پرواجیکٹ ، اندرون شہرکی تاریخی حیثیت بحال کرنے کے منصوبے کا افتتاح

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر)ضلعی حکو مت ملتا ن کے زیر اہتما م ’’والڈ سٹی پرا جیکٹ‘‘ کے تحت اندرو ن شہر کی تا ر یخی حیثیت بحا ل کر نے کے منصو بے کا افتتا ح کر دیا گیا ۔ ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر(بقیہ نمبر8صفحہ12پر )
ملتان نادر چٹھہ نے سابق صو با ئی و زیر وایم پی اے حا جی احسا ن الدین قر یشی کے ہمرا ہ چو ک حر م گیٹ پر منعقد ہ پروقار تقر یب میں دعا ما نگ کر منصو بے کا با ضا بطہ آ غا ز کیا ۔ اس موقع پر چےئر مین یونین کونسل 60 منور احسا ن قریشی اور چےئر مین یوسی 58 واصف محمود بٹ سمیت اہل علا قہ اور تاجرو ں کی کثیر تعداد نے شر کت کی ۔اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے ڈ ی سی او نا در چٹھہ نے کہا کہ اٹلی کی حکو مت کے تعاون سے جار ی اس منصو بے پر کل 25 کروڑ رو پے لا گت آ ئے گی، جس کے پہلے مر حلے میں حرم گیٹ ، صرافہ با زار اور مسافر خا نہ کی تا ر یخی حیثیت کو جدید فن تعمیر کے ذ ریعے بحا ل کر کے ملتا ن کی صد یو ں پرا نی تہذ یب کو اجا گر کیا جائے گا ۔ منصو بے کو 6 ما ہ کی ریکارڈ مد ت میں مکمل کیا جائے گا ۔انہو ں نے کہا کہ اگلے مر حلے میں اندرو ن شہر کی تما م تا ر یخی عمارات کو صدیوں پرا نی ان کی اصل شکل میں تعمیر کر کے نئی نسل کو اپنی تا ر یخ سے آ گا ہ کیا جا ئے گا ۔حا جی احسا ن الد ین قر یشی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے اس منصو بے کا اعلا ن کر کے عوا م کے دل جیت لئے ،ملتا ن کے باسیو ں کیلئے اس منصو بے کے ذ ر یعے سیا حت کے نئے سفر کا آ غا ز ہو گا ۔انہو ں نے کہا کہ حکو مت پنجاب ثقافتی ورثے کے تحفظ کیلئے انقلا بی اقدا ما ت کر رہی ہے ۔یہ منصو بہ اس سلسلے کی ایک کڑ ی ہے ۔اس موقع پر منور احسا ن قر یشی نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ملتا ن کے تا جر اسی منصو بے کی تکمیل میں ضلعی حکو مت سے بھر پو ر تعا ون کر ینگے ۔بعدازاں ڈ ی سی او نادر چٹھہ نے دعا ما نگ کر فیتہ کاٹا اور منصو بے کو با قا عدہ شروع کر دیا ۔