جنوبی پنجاب میں ڈینگی وائرس کو روکنے کیلئے ہنگامی مہم شروع ،ریلیاں

جنوبی پنجاب میں ڈینگی وائرس کو روکنے کیلئے ہنگامی مہم شروع ،ریلیاں

ملتان، خانیوال ، کوٹ ادو ، بہاولپور ، بھکر ، لیہ ،ڈیرہ غازی خان (خبرنگار228نمائندگان)ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر ملتان نادرچٹھہ نے مون سون بارشوں میں ڈینگی مرض کی (بقیہ نمبر9صفحہ12پر )

(بقیہ نمبر(بقیہ نمبر1صفحہ12پر )1صفحہ12پر )روک تھام کیلئے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کوشہرمیں آپریشن کلین اپ کاخصوصی ٹاسک سونپ دیا ہے۔ ڈی سی اونے ہدایت کی ہے کہ مون سون سے قبل تمام شہر کے جوہڑوں ، گندگی کے انبار اورسیوریج لائنوں کو مکمل صاف کیاجائے۔ ڈی سی او کی ہدایت پرمینجنگ ڈائریکٹر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی احمد شہریار نے شہرکی 68یونین کونسلز میں جوہڑوں اورکوڑے کے ڈھیر صاف کرنے کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جوکہ سیوریج لائنوں کی صفائی میں مصرف ہیں ۔ اس موقع پر ڈی سی او نے رمضان بازار وں میں بہترین صفائی کا معیار یقینی بنانے پر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کارکردگی کوبھی سراہا ۔ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر واپڈامنسٹر یٹر سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ملتان نادر چٹھہ نے مون سون بارشوں میں ڈینگی مرض پھیلنے کے پیش نظر محکمہ صحت اورضلعی محکموں کی ریڈالرٹ کرتے ہوئے بھرپورآگاہی مہم چلانے کاحکم دیاہے ۔ انہوں نے ڈینگی فیلڈ سٹاف کی یونین کونسل کی سطح پر ازسر نوڈیوٹیاں لگانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارشوں کے باعث ڈینگی مچھر دوبارہ حملہ آور ہوسکتاہے تمام محکمے ہنگامی بنیادوں پر پورے شہر کی سرویلنس مکمل کریں۔ انہوں نے کہاکہ 23جولائی بروز ہفتہ پورے پنجاب کی طرح ملتان میں بھی اینٹی ڈنیگی ڈے منایا جائے گ ۔ ان خیالا ت کااظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈی سی او آفس منعقدہ ڈینگی مہم کے سلسلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر منظر جاوید علی اور ضلعی انتظامیہ کے آفیسر ان بھی اس موقع پر موجود تھیڈی سی او نادر چٹھہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اینٹی ڈینگی ڈے کو ضلعی حکومت بھرپوراندازمیں منائے گی تمام سرکاری دفاترمیں صفائی ستھرائی اورریلیاں بھی نکالی جائیں جبکہ شہریوں کی آگاہی کیلئے معلوماتی لٹریچر بھی تقسیم کیاجائے۔ انہوں نے کہاکہ اگلے 3ماہ ڈینگی مچھر کی افزائش کے حوالے سے انتہائی حساس ہیں ۔ ضلعی انتظامیہ تھرڈ پارٹی آڈٹ کے تحت ڈینگی مہم میں شریک ٹیموں کی خصوصی مانیٹرنگ کرے گی اس ضمن میں 4مانیٹرنگ آفیسران بھی تعینات کردئیے گئے ہیں جن میں سب رجسٹرار ملک شفیق ، آغا ظہیر عباسی شیرازی ، ڈی اوکمیونٹی آرگنائزیش محی الدین سیال اورڈی ایم اوسیدہ آمنہ زیدی شامل ہیں نادر چٹھہ نے کہاکہ محکمہ صحت تمام سکولوں اورکالجز میں گرمیوں کی چھٹیاں ختم ہونے سے ایک ہفتہ قبل خصوصی سپرے اور لاروا تلفی کے اقدامات یقینی بنائے۔ تمام سرکاری بلڈنگز ، دفاتر اوربند تعلیمی اداروں کو کھلوا کرویلنس کی جائے گی چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ر)زاہد سعید کی طرف سے صوبہ بھر کے تمام محکموں کے سربراہوں ،ڈویژنل کمشنروں ڈی سی اوز کو23جولائی ہفتہ کو صوبہ بھر میں ڈینگی ڈے منانے کا حکم دیاہے۔خانیوال سے بیورونیوز کے مطابق خانیوال شہر میں گندگی کے باعث مچھروں کی افزائش میں شدید اضافہ ہوا ہے ۔ جس کی وجہ سے خانیوال شہر میں کسی بھی وقت ڈینگی کی وبا پھوٹنے کا شدید خدشہ ہے ۔ شہریوں کی بڑی تعداد نے ضلعی انتظامیہ سے مچھرمار سپرے کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔خانیوال سے نمائندہ پاکستان کے مطابقشہر بھر کے اکثر علاقوں میں سیوریج سسٹم ناکارہ ہونے کے سبب گندا پانی20روز سے نہ نکالا جاسکا سڑکوں گلیوں میں گندا پانی کی وجہ سے آمد ورفت میں بھی شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ناقص صفائی ہونے پر پورے شہر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر موجود ہیں شہر بھر میں ڈینگی کے پھیلنے کا اندیشہ ہے علاقہ مکینوں نے ضلعی انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔کوٹ ادو سے تحصیل رپورٹرکے مطابق ڈینگی مکاؤ مہم کے سلسلہ میں گزشتہ روز ڈی ایچ او ہیلتھ مظفرگڑھ ڈاکٹر عتیق الرحمن چشتی کی قیادت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال سے پریس کلب کوٹ ادو تک واک ہوئی جسمیں ڈاکٹر عبدالجبار طاہر ڈاکٹر محمد جمیل ڈاکٹر چوہدری نوید ایوب ،یوسف جمال ،یوسف تنویر ،سمیت لیڈی ہیلتھ سپر وائزر لیڈی ہیلتھ ورکرز سمیت ٹی ایم اے ومحکمہ صحت کے ملازمین نے شرکت کی ،شرکا واک وشہریوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالجبار طاہر نے کہاکہ ڈینگی مچھر صاف پانی میں جنم لیتا ہے۔بہاول پور سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابقپراونشل ہائی وے سرکل بہاولپورکے زیراہتمام ڈینگی کے حوالے سے شعوراجاگرکرنے کیلئے ڈینگی مکاؤ ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ایس ای پراونشل ہائی وے سرکل محسن شکورنے کی ریلی میں ہائی وے سرکل کے ملازمین کے علاوہ شہریوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی ریلی سرکل آفس سے نکالی گئی شرکانے بینرز اورکتبے اٹھارکھے تھے جن پرڈینگی کے حوالے سے معلومات اوراس کے انسدادکے حوالے سے نعرے درج تھے سپرنٹنڈنٹ انجینئرہائی وے سرکل محسن شکورنے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈینگی کاخاتمہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔بھکر سے نامہ نگار کے مطابقحکومت پنجاب کے اینٹی ڈینگی ایکشن پلان پر عملدرآمد کے جائزہ کیلئے ڈی سی او احمد مستجاب کرامت نے بہاری کالونی میں بارش کی وجہ جمع ہونے والے پانی کا موقع پر معائنہ کیا ۔اس موقع پر ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر محمد نواز اور ہیلتھ کے دیگر اہلکاران بھی انکے ہمراہ تھے۔ڈی سی او احمد مستجاب کرامت نے ہیلتھ ٹیم کے ہمراہ بارش کی وجہ جمع ہونے والے پانی کو اپنی موجودگی میں چیک کرایا تاکہ اگرکہیں لاروے کی افزائش ہورہی ہو تو اسے فوری طور پر تلف کیا جاسکے ۔بعدازاں ڈی سی او احمد مستجاب کرامت کی ہدایت پر ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر محمد نواز نے مختلف نرسریوں کا دورہ کیا۔بالخصوص گملوں کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کیاجائے اور ان میں ہرگز پانی کو کھڑا نہ ہونے دیاجائے۔لیہ سے نمائندہ پاکستان کے مطابقضلع لیہ میں انسداد ڈینگی مہم کے سلسلہ میں سما جی شعور کی بیداری کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتا ل لیہ سے واک نکا لی گئی واک کی قیا دت ڈی سی او لیہ سید واجد علی شاہ ،ای ڈی او صحت ڈاکٹر ضیا ء الحسن نے کی ۔واک میں ایم ایس ڈاکٹر اکبر علی بھٹی ، ڈی او ایچ ڈاکٹر امیر عبد اللہ سامٹیہ ، ڈی ڈی او ایچ ڈاکٹر غلام ہا شم ،صدر کیمسٹ اینڈ ڈرگ ایسوسی ایشن لیہ سید مظہر عباس شاہ ، جنر ل سیکرٹری طا ہر محمود خان خٹک ، نا ئب صدر مسعود الٰہی شمع ، چیئر مین محمد رفیق خان خٹک ، ڈاکٹرز ، پیرا میڈیکل سٹاف ، لیڈی ہیلتھ ورکرز کی کثیر تعدادنے شرکت کی ۔ واک کا اختتا م ٹی ڈی اے چوک پر ہوا ۔ جس میں ڈی سی او لیہ ، ای ڈی او صحت نے شرکا ء و شہر یوں کو انسداد ڈینگی مہم کے اغراض و مقاصد سے آگا ہ کیا ۔ واک میں شرکا ء نے انسداد ڈینگی احتیاطی تدابیر کے نعروں پر مبنی بینرز اٹھا رکھے تھے ۔ بعد ازاں ڈ ی سی او لیہ سید واجد علی شاہ نے ٹی ڈی اے چوک و گر دو نواح میں شہر یو ں میں پمفلٹ تقسیم کیے ۔ ضلع لیہ میں محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام انسداد ڈینگی ڈے 23جو لا ئی کو منا یا جا رہا ہے جس کے دوران تمام سکو لز کھلے رہیں گے۔ ضلع بھر کے 16لا کھ سے زائد شہر یو ں کو ڈینگی بخار سے بچاؤ کی احتیاطی تدا بیر سے آگا ہی کے لئے تمام متعلقہ محکمے مشترکہ کو ششیں بر وئے کا ر لا ئیں یہ با ت ڈی سی او لیہ سید واجد علی شاہ نے ڈی ایچ کیو ہسپتا ل لیہ میں انسداد ڈینگی مہم کے تحت منعقدہ سیمینار سے خطا ب کرتے ہو ئے کہی ۔ سیمینا ر میں ای ڈی او صحت ڈاکٹر ضیا ء الحسن نے ضلع بھر کے تمام ڈاکٹر ز و پیرا میڈیکس کو ایس او پی کے مطا بق انسداد ڈینگی کے لئے اٹھا ئے گئے اقداما ت کے با رے میں دی گئی ہدایا ت سے آگا ہ کیا ،ایم ایس ڈاکٹر اکبر علی بھٹی نے ہسپتا ل میں ڈینگی کاؤنٹر ، ڈینگی وارڈ اور مریضوں کی تشخیص و آگا ہی کے لئے اٹھا ئے گئے اقداما ت کے با رے میں آگاہ کیا ۔ اسی طرح ڈسٹرکٹ فزیشن ڈاکٹر ظفر اقبال ملغا نی نے انسداد ڈینگی کے لئے پیشگی احتیاطی تدا بیر ، چھتوں سے فالتو چیزیں ہٹا نے ، پا نی کھڑا نہ ہو نے دینے ، فریج کی ٹرے ، پر ندوں کے پا نی کے برتن سے پا نی کا خاتمہ ، پرانے ٹا ئر ، کو ڑا کر کٹ ، فالتو اشیا ء کی تلفی ، پو رے آستین والے کپڑے پہننے ، مچھر مار لو شن کے استعمال اور ماحو ل کو خشک رکھنے کے علا وہ ڈینگی بخار کی علا ما ت کے بارے میں تفصیلی طور پر آگا ہ کیا ۔ا سی طرح پتھالو جسٹ ڈاکٹر محمد اعظم نے بتا یا کہ ہسپتا ل میں سی بی سی او ر این ایس ون ٹیسٹوں کی مفت سہو لت فراہم کی جا رہی ہے۔ڈیرہ غازی خان سے نمائندہ خصوصی کے مطابق .حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں ڈینگی وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ہنگامی مہم شروع کر دی گئی ہے . سکولز ، کالجز اور یونیورسٹیوں کو فوری طو ر پر کھلوا کر صفائی اور سپرے کیلئے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں . ڈی سی او نے کہاکہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ہفتہ 23جولائی کو یوم انسدادڈینگی منایا جائے گا اجلاس میں ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر منور عباس او ر دیگر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈینگی بخار دو قسم کے مادہ مچھر کے کاٹنے سے پھیلتا ہے . مچھر کے کاٹنے سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں . ایک مادہ مچھر300سے600تک نمی میں انڈے دیتی ہے اور صاف کھڑے پانی میں48گھنٹے کے اندر انڈے سے لاروا بن جاتا ہے .حفاظتی اقدامات نہ ہونے پر نمی میں دیئے گئے انڈے سے ایک سال کے اندر پانی جمع ہونے پر لاروا نکل سکتا ہے اس لیے خصوصی اقدامات کی ضرورت ہے . سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں سپرے محکمہ صحت کی مشاورت سے کیا جائے . اجلاس کو بتایا گیا کہ ڈیرہ غازیخان کے ڈومیسائل رکھنے والے تین افراد میں ڈینگی کیسز کی نشاندہی کی گئی . لاہور میں رہائش پذیر گدائی کے 27سالہ عبدالغفور میں ڈینگی کا کیس 27مئی کو رپورٹ ہوا اور 11مئی تک نشتر میں زیر علاج رہنے کے بعد صحت یاب ہو کر دوبارہ لاہور منتقل ہو گیا ہے . اسی طرح جدہ سے آنے والے دو ڈرائیوروں میں بھی ڈینگی کیس سامنے آئے جو علاج معالجہ سے صحت یاب ہو گئے . ضلع ڈیرہ غازیخان سے ڈینگی کے کسی کیس کی تصدیق نہیں ہوئی . اجلاس کو بتایاگیاکہ ڈینگی لاروا کی تصدیق ہونے پر ارد گرد کے کم سے کم 49گھرو ں میں فوری طو رپر سفارش کردہ زہر سے سپرے کرایا جاتاہے . اجلاس میں اے ڈی سی عبدالشکور ، ڈی او سی میاں محمداقبال مظہر ، ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسرز ڈاکٹر منور عباس ، سرفرازاحمد مگسی ، عبدالغفور غفاری ، ارشاد احمد تارڑ، ڈسٹرکٹ آفیسرز ہیلتھ ڈاکٹرگل حسن، ڈاکٹر ریاض حسین ملک ، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ڈاکٹرریاض ملک ، ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال تونسہ ڈاکٹرشیر محمد کھوسہ ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسرز ہیلتھ ڈاکٹر کامران اصغر ، ڈاکٹر خلیل احمد ، ڈاکٹر اطہر خان سکھانی ، ڈاکٹرعابد حسین ، ٹی ایم اوز چودھری طاہر ، طاہر سلیم کے علاوہ محمد شریف ،ملک محمد رمضان ،محمدمعظم چشتی ، عمران خان جتوئی اور دیگر متعلقہ افسران شریک تھے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر