اسلم ڈھولا کے ورثاء سمیت300افراد کیخلاف مقدمہ درج ، بڑے پیمانے پرگرفتاریوں کاامکان

اسلم ڈھولا کے ورثاء سمیت300افراد کیخلاف مقدمہ درج ، بڑے پیمانے پرگرفتاریوں ...

چوک میتلا (نامہ نگار) مبینہ جعلی پولیس مقابلہ کیخلاف ہلاک ہو نے والے محمد اسلم ڈھولا کے ورثاء سمیت200نامزد اور(بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

100نامعلوم سمیت300افراد کے خلاف روڈبلاک کر نے توڑ پھوڑ ، پولیس پارٹی پر حملہ کر نے وغیرہ کی دفعات لگا کر مقدمہ درج جلد بڑے پیما نے پر گرفتاریوں کا امکان تفصیل کے مطا بق تین روز قبل میاں چنوں کی پولیس نے تھا نہ ٹبہ سلطان پور کی حدود چک نمبر166ڈبلیو بی میں محمد اسلم ڈھولا نامی شخص کو مختلف ورداتوں میں ملوث اور اشتہاری قرار دیتے ہوئے مبینہ طور پر مقابلہ کر کے ہلاک کردیا تھا جس کو ورثاء نے جعلی مقابلہ قرار دیتے ہوئے چوک میتلا میں ہلاک ہو نے والے محمد اسلم کے ورثاء نے 18گھنٹے تک احتجاجی دھر نا اور احتجاج کیا تھاپولیس تھا نہ ٹبہ سلطان پور نے گذشتہ روز مظاہرین کی جانب سے پولیس پارٹی پر حملہ کر نے ، روڈ بلاک کر نے اور توڑ پھوڑ وغیر ہ کی دفعات لگا کر 200مرد خواتین نامزد اور100نامعلوم سمیت300افرادکے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کرد ی ہے ذرائع کے مطا بق پولیس کی جانب سے جلد ہی بڑے پیما نے پر گرفتاریوں کا بھی امکان ہے ۔9بچوں کو یتیم کر گیا ہے یتیم ہو نے والے بچوں کی عمریں 2سال سے لیکر15سال تک ہیں جس میں5بچیاں بھی شامل ہیں عوام نے جوڈیشنل انکوائر ی کے ذریعے اصل حقائق سامنے لانے کامطا لبہ کیا ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر