حکومتی احکامات کی دھجیاں، تعطیلات کے باوجود نجی سکول کھل گئے

حکومتی احکامات کی دھجیاں، تعطیلات کے باوجود نجی سکول کھل گئے

ملتان( سٹاف رپورٹر) نجی سکولز مالکان کی استادیاں ‘تعطیلات کے باوجود سکولز کھو ل لئے‘ طلبہ کو بغیر یونیفارم بلالیا‘حکومت کے احکامات کی دھجیاں بکھیر دیں‘تفصیل کے مطابق شدید گرمی کے پیش نظر حکومت پنجاب نے 24مئی کو صوبے بھر کے سکولز میں تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جسے نجی (بقیہ نمبر23صفحہ12پر )

سکولز مالکان نے ماننے سے انکار کردیا اور حکومتی احکامات کو ہوا میں اڑاتے ہوئے سکولز7جون تک کھلے رکھے‘ انتظامیہ نے چھاپے مار کر بعض نجی سکولز مالکان کو جرمانے کئے مگر پھر بھی بعض سکولز مالکان باز نہ آئے‘ اس پر اب پھر وہی صورتحال پیدا ہو گئی ہے ‘ ملتان میں مقامی نجی مسلم ہائر سیکنڈری سکول پیپلز کالونی ‘ گیریژن سکول سمیت مختلف پرائیویٹ سکولز کھل گئے ہیں ‘ حکومت کی آنکھوں میں دھول جھونک دی گئی ہے ‘ بتایا گیا ہے کہ مذکورہ سکولز مالکان کوارکان اسمبلی سمیت بعض حکومتی شخصیات کی آشیر باد حاصل ہے جس کے باعث وہ ہٹ دھرمی پر اتر آئے ہیں ‘ ان سکولز مالکان نے نیاطریقہ یہ اختیار کیا ہے وہ یہ کہ طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بغیر یونیفارم آئیں تاکہ یہ ظاہر کیا جا سکے کہ طلبہ ٹیوشن پڑھنے آئے ہیں ‘گزشتہ روز بھی طلبہ کو صبح ساڑھے 7بجے بلا کر 12:40بجے چھٹی دی گئی ‘ مذکورہ صورتحال پر طلبہ اور ا ن کے والدین نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے شدید گرمی کے باعث سرکار ی سکولز کے ساتھ چھٹیا ں دیں مگر مذکورہ سکولز کی انتظامیہ نے ان کی تعطیلات خراب کر دی ہیں اور زبردستی سکولز آنے پر مجبور کردیا ہے‘طلبہ اور ان کے وا لدین نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے صورتحال کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔ اس حوالے سے رابطہ کرنے پر ای ڈی او ایجوکیشن اشفاق گجر نے کہا ہے کہ حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے نجی سکولز مالکان کے خلاف کارروائی کی جائے گی ‘ ‘ای ڈی او اشفاق گجر نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرسیکنڈری ریاض خان بلوچ کو مقامی نجی سکولز مسلم ہائر سیکنڈری سکول پیپلز کالونی اور گیریژن سکول پر چھاپے مارنے کا حکم دے دیا ہے‘انہوں نے کہا ہے کہ سب کے ساتھ ایک جیسا سلوک کیا جائے گا ‘ حکومتی احکامات پر ہر صورت میں عملدرآمد کرایا جائے گا‘خلاف ورزی پر بھاری جرمانے ہونگے ‘ سخت کارروائی کی جائے گی ۔

دھجیاں

مزید : ملتان صفحہ آخر