آج الحاق کشمیر، 21جولائی یوم سیاہ، بھارتی مظالم کیخلاف مظاہرے، ریلیاں جاری

آج الحاق کشمیر، 21جولائی یوم سیاہ، بھارتی مظالم کیخلاف مظاہرے، ریلیاں جاری

ملتان، ٹھٹھہ صادق آباد، گگو منڈی، حاصل پور، احمد پور شرقیہ، راجن پور (سٹی رپورٹر، خبر نگار خصوصی، نمائندگان) ملک بھر کی طرح ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں آج یوم الحاق کشمیر جبکہ 21(بقیہ نمبر31صفحہ7پر )

جولائی کو یوم سیاہ منایا جائیگا، مختلف شہروں میں بھارتی مظالم کیخلاف احتجاجی مظاہرے، ریلیاں نکالنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ صادق آباد نواح میں بھی یوم الحاق کشمیر آج منایا جائے گا،آج19جولائی کو ملک بھر میں یوم الحاق کشمیر منایاجائے گا،اس سلسلہ میں ٹھٹھہ صادق آباد میں بھی،جماعت اسلامی ،تحریک احیائے اسلام،انجمن صحافیاں وپریس کلب ٹھٹھہ صادق آباد،انجمن تاجران ،شہریوں،سول سوسائٹی،جماعت اہلسنت کی طرف سے ریلی نکال کریہ دن منایا جائے گا۔ دریں اثناء وزرات ریلوے نے ملتان سمیت تمام ریلوے ڈویژنوں کو آج 19جولائی کو یوم الحاق کشمیر جبکہ 21جولائی کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کے لیے ہدایات جاری کی ہیں ۔ ریلوے ذرائع کے مطابق 21جولائی کو ریلوے ملازمین بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کریں گے اس موقع پر بھارت کی جانب سے کشمیر سے متعلق ظالمانہ پالیسی کی بھی مذمت کی جائے گی ۔ جماعۃ الدعوۃ ملتان کا بڑا قافلہ یکجہتی کشمیر کا رواں میں شرکت کے لاہور روانہ ہوگیا۔ قافلے میں شہر بھر سے جماعۃ الدعوہ کے ذمہ داران و کارکنان بڑی تعداد میں شریک ہیں۔ جس کی قیادت جماعۃ الدعوۃ کے ضلعی مسؤل میاں سہیل احمد کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ کارواؓں میں طلباء، وکلاء تاجروں اور سول سوسائٹی سمیت دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد شریک ہیں۔ گاڑیوں، بسوں، کاروں، ویگنوں اور موٹر سائیکلوں پر مشتمل کشمیر کارواں کے شرکاء صبح گیارہ بجے مسجد شہداء پہنچیں گے۔ جہاں ہنے والے جلسہ سے ملک بھر کی مذہبی، سیاسی و کشمیری قیادت خطاب کر ے گی۔ اس کے بعد کارواں کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا۔ تحریک آزادی جموں کشمیر کارواں کی طرف سے وسیع پیمانے پر تیاریاں و انتظامات کئے گئے۔ 19 جولائی کو مسجد شہداء لاہور سے عظیم الشان کا رواں نکالا جائے گا۔ جو 20جولائی کو اسلام اآباد پہنچے گا۔ جہاں ایک بڑا جلسہ عام منعقد ہوگا۔ گگو منڈی سے نا مہ نگار کے مطابق پاکستان کسان اتحاد کے سینکڑوں کارکنوں کی کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی ریلی ۔پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی چیئر مین چوہدری محمد انور ،ضلعی صدر ملک ذالفقار اعوان اور تحصیل صدر ملک محبوب منہاس کی زیر قیادت کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی جس میں سینکڑوں کسانوں نے شرکت کی ریلی یو ۔بی ایل بنک سے شروع ہوئی اور سول ہسپتال گگو کے سامنے پہنچ کر ختم ہو گئی شرکاء ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کسان اتحاد کے مرکزی چیئر مین چوہدری محمد انور نے کہا کہ بھا رت نہتے کشمیری مسلمانوں پر ظلم کے جو پہاڑ توڑ رہا ہے وہ انتہائی قابل مذمت فعل ہے ۔حاصل پور سے سپیشل رپورٹر کے مطابق انجمن تاجران کی اپیل پر کشمیری عوام سے یک جہتی کے لیئے غلہ منڈی گیٹ سے ایک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی ۔ تفصیل کے مطابق کل بروز منگل صبح 10 بجے کشمیری عوام سے یک جہتی کے لیئے غلہ منڈی گیٹ سے ایک احتجاجی ریلی نکالی جا رہی ہے جس کی قیادت صدر انجمن تاجران ملک عبدالحمید کریں گے۔ احمد پورشرقیہ سے سٹی رپورٹر کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) لیبر ونگ کے مرکزی صدر اور وفاقی وزیر امو رکشمیر گلگت بلتستان چوہدری بر جیس طاہر ایڈووکیٹ نے لیبر ونگ کے مرکزی رہنما سابق ضلعی چےئرمین امن کمیٹی ڈاکٹر میاں صدیق آثم سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں محمد نوا زشریف کی ہدایت پر آج انیس جولائی کو ’’ یوم الحاق پاکستان ‘‘ اورکل بروز بدھ بیس جولائی کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور بھارتی سیکیورٹی فورسز کے مظالم کے خلاف ’’ یوم سیاہ ‘ ‘منایا جا ئے گا۔را جن پور سے نامہ نگار کے مطابق 20جو لائی کو را جن پور میں یکجہتی کشمیر کا یو م سیا ہ منا یا جا ئے گا اس مو قع پر 9 بجے در ہ مچھی والہ سے یکجہتی کشمیر ر یلی نکا لی جا ئے گی جوممتا ز قا دری شہیدچو ک (سا بقہ کچہر ی چو ک ) میں اختتا م پذ یر ہو گی جہا ں پر بھا ر تی مظالم کے خلا ف احتجا جی جلسہ منعقد کیا جا ئے گا 20 جولا ئی کو راجن پو ر میں دکا نیں اور کا ر و با ر ی ادا رے اور تجا رتی مر اکز بھی ا حتجا جی طو ر پر ہڑ تا ل کی جا ئے گی یہ با ت کشمیر کمیٹی را جن پو ر کے کو ارڈنیٹر عبد الما لک قر یشی نے را جن پور کے شہر یو ں کے ایک نما ئند ہ اجلا س کے دورا ن بتا ئی انہو ں نے بتا یا کہ مقبو ضہ کشمیر میں بھا ر تی ظلم کے خلا ف بھر پو ر ہڑ تا ل کی جا ئے گی او ر مظلو م کشمیر یو ں کے سا تھ بھر پو ر یکجہتی کا اظہا ر کیا جا ئے گا اجلا س سے مقر ر ین نے خطا ب کر تے ہو ئے کیا کہ کشمیر ی مسلما ن صر ف آزادی کی جنگ نہیں لڑ ر ہے بلکہ تکمیل پا کستا ن کی جد وجہد کر رہے ہیں،

مزید : ملتان صفحہ آخر