ملتان انٹرنیشنل ائیر پورٹ ، مسافروں کیلئے تیسرے پل کی تعمیر مکمل

ملتان انٹرنیشنل ائیر پورٹ ، مسافروں کیلئے تیسرے پل کی تعمیر مکمل

ملتان( سٹاف رپورٹر) ملتان انٹرنیشنل ائر پورٹ پر مسافروں کے لئے تیسرے(بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

پل کی تعمیر مکمل کرلی گئی ‘بتایا گیا ہے کہ ملتا ن انٹرنیشنل ائرپورٹ پرمسافروں کی سہولت کے لئے 2پل بنائے گئے تھے جبکہ ٹھیکیدار نے تیسرے پل کی تعمیر ادھوری چھوڑ دی تھی جس کا کام بعد میں شروع کیا گیا ‘اب تیسرے پل کی تعمیر بھی مکمل ہو گئی ہے جس سے اب ایک وقت میں 3فلائٹس کو بھی ہینڈ ل کیا جاسکے گا ‘واضح رہے کہ چوتھے پل کی تعمیر بھی 2 ماہ کے اندر مکمل ہو جائے گی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر