میپکو ریجن میں بد ترین لوڈ شیڈنگ ،شہری علاقوں میں ہر گھنٹہ بعد بجلی غائب ،مکینوں کا سکون غارت

میپکو ریجن میں بد ترین لوڈ شیڈنگ ،شہری علاقوں میں ہر گھنٹہ بعد بجلی غائب ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان، وہاڑی، صادق آباد (سٹاف رپورٹر، نمائندگان) مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو 3سال سے زائد عرصہ گزر گیا مگر لوڈشیڈنگ کم نہیں ہو سکی ‘ ملک بھر میں 22گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے‘میپکو ریجن میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 19گھنٹے تک پہنچ چکا ہے جس کے باعث لوگوں کی زندگی اجیرن (بقیہ نمبر29صفحہ7پر )
ہو چکی ہے‘گزشتہ روز بھی طویل لوڈشیڈنگ کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا‘ نواحی علاقوں میں پانی ختم ہو گیا‘گرمی سے خصوصاً مریضوں اور بچوں کی حالت غیر ہوگئی‘اس کے علاوہ ٹرپنگ اور وولٹیج میں کمی کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ دریں اثناء شاہ رکن عالم کالونی میں رات کو لوڈشیڈنگ کے باعث مکینوں کی زندگی اجیرن ہو گئی ‘ بتایا گیا ہے کہ شاہ رکن عالم کالونی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا شیڈول نامناسب ہے ‘رات کو لوگ آرام کرتے ہیں مگر یہاں رات کو بھی لوڈشیڈنگ ہوتی ہے جس کے باعث لوگوں کا سکون غارت ہوگیا۔ اس کے علاوہ دن میں بھی بار بار ہر گھنٹے کے بعد بجلی بند کرنے کی شکایات ہیں جس پر مکین سراپا احتجاج ہیں ‘انہوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ شاہ رکن عالم کالونی میں لوڈشیڈنگ کا شیڈول ٹھیک کیا جائے ‘ شہری علاقہ ہونے پر 6گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نہ کی جائے ‘ ہر گھنٹے کے بعد بجلی بند کرنے کا سلسلہ ختم کیا جائے۔ ملتان میں مرمت و بحالی کے نام پر گزشتہ روز بھی کئی علاقوں میں مسلسل 6گھنٹے تک بجلی بند رہی جس کے باعث عوام کو مشکلات اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا‘صارفین میپکو کے دفاتر میں فون کر کے صورتحال معلوم کرتے رہے اور بے چینی سے بجلی کی بحالی کا انتظارکرتے رہے ‘ میپکو دفاتر سے جواب ملتا تھا کہ کچھ دیر میں بجلی آجائے گی ۔وہاڑی سے بیورو رپورٹ+نا مہ نگار کے مطابق بجلی کی طویل غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے تاجرں کے کا روبار ٹھپ ہوکر رہ گئے جس سے تاجروں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑنے لگے اور مالی طور پر دن بد ن کمزورہونے لگے جبکہ بجلی کی بار بار ٹرپنگ سے وولٹیج کی کمی کے باعث صارفین کے لاکھوں روپے مالیت کے الیکٹرنکس آلات جل گئے جس پر عوامی وسماجی اور شہری حلقوں مراد علی ، بشارت علی ، محمد اشرف ، عثمان اشرف ، شیر علی ، محبوب علی ، عظمت علی ودیگر نے احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے فوری طورپر بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کا مطالبہ کیا ہے۔ صادق آباد سے تحصیل رپورٹر کے مطابق رئیس غلام نبی کوبھر ، رئیس غلام مصطفی کوبھر، ظہور احمد ، محمد شفیق، ارشد کوبھر ، دائم کوبھر نے ایک سروے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یونین کونسل چاچڑاں میں 18 سے20 گھنٹے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈ نگ سے کاروبار ٹھپ اور شدید گرمی حبس کی وجہ سے لوگ بیما ر ہونے لگے بچے ،بڑے ، بوڑھے ، بیما ر سب پریشان ہیں۔
لوڈشیڈنگ