قندیل کے ورثا کو جانتا ہوں نہ ہی کسی قسم کا رابطہ ہے، مفتی عبدالقوی

قندیل کے ورثا کو جانتا ہوں نہ ہی کسی قسم کا رابطہ ہے، مفتی عبدالقوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر) معروف عالم دین علامہ مفتی عبد القوی نے کہاہے کہ قندیل بلوچ کے ورثا ء کو نہیں جانتا اور نہ ہی ان سے کسی قسم کا کوئی رابطہ ہے تاہم
(بقیہ نمبر27صفحہ7پر )
قندیل بلوچ کی قبر پر جا کر فاتحہ خوانی کرنے کے حوالے سے دوستوں سے مشاورت کر رہاہوں قندیل بلوچ کو عید الفطر کے بعد عمران خان سے بات کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن میر ے اوپر جھوٹے الزامات لگانے کے بعد عمران خان سے ملاقات کرانے کا ارادہ ملتوی کر دیا تھا ایک بار قندیل بلوچ نے ٹی وی چینل پر بلایا اور کہا کہ آپ مجھے دبا کر رکھیں قندیل بلوچ کو قتل کرنے کی اطلاع لاہور میں ملک سن کر آنکھ آبدیدہ ہو گئی محترمہ کی مغفرت کے لئے دعائیں کی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز مدرسہ جامعہ عبیدیہ قدیر آبا دملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہااس موقع پر انہوں نے مزید کہاہے کہ میں پر امن اور عوامی آدمی ہو ں ساری زندگی آزادی ، سادگی ، اور عوامی حیثیت میں گزاری ہے کئی بار ایسے حالات آئے کہ وزارت داخلہ نے سیکورٹی دینے کی پیش کش کی لیکن میں سیکورٹی لینے سے انکار کر دیا انہوں نے کہاہے کہ مجھے آج تک کسی سے کوئی دھمکی آمیز پیغام موصول ہوا ہے نہ کسی سے کوئی خوف ہے میں صر ف اللہ تعالی کی ذات سے ڈرتا ہوں انہوں نے کہاہے کہ ورثا قاتل کو معاف کر سکتے ہیں مگر ریاست کی ذمہ داری ہے و ہ اس طرح کی قانون سازی کر ے کہ قاتل کو سزا ملے ایسے واقعات رو نما نہ ہوں، عبد الستا ر ایدھی کی آنکھیں عطیہ کرنے کی وصیت کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اعضاء کی پیوند کاری کے حوالے سے ایران دوسرا جبکہ سعودی عرب ساتواں بڑا ملک ہے مصر میں بھی اعضا ء کی پیوندکاری کی جارہی ہے اعضای کی پیوند کاری کی شرعی حیثیت واضع کرنے کے لئے بھارت اور پاکستان کے علما ء کرام سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جلد دوسرا اجلاس منعقد کریں گے یقین ہے کہ علماء کرام اس شرعی فتوے کے حوالے سے ہمارا ساتھ دیں گے ۔