ٹریفک وارڈن کا سرکاری ملازم پر تشدد اہل علاقہ کے جمع ہونے پر معذرت کر لی

ٹریفک وارڈن کا سرکاری ملازم پر تشدد اہل علاقہ کے جمع ہونے پر معذرت کر لی

ملتان(کرائم رپورٹر)ٹریفک وارڈن کا سرکاری ملازم پر تشدداہل علاقہ کے جمع ہونے پر معذرت کر لی۔ شاہ شمس کالونی کے قریب (بقیہ نمبر24صفحہ7پر )

(بقیہ نمبر3صفحہ7پر )واقع پبلک ہیلتھ انجینئیر نگ دیپارٹمنٹ کا جونئیر کلرک ناصر گزشتہ روز اپنے والد کو گھر چھوڑنے گیا واپس دفتر آتے ہوئے اسے ناکہ لگائے شفیق نامی وارڈن نے روک لیا اور ہیلمٹ نہ پہننے پر چالان کرنے لگا،جس پر اسے ناصر نے کہا کہ اس کا ساتھ ہی دفتر ہے وہ عجلت میں اپنے والد کو گھر چھوڑنے گیا تھا ،تاہم ٹریفک وارڈن چالان کرنے پر بضد رہا جس پر دونوں میں تکرار ہوئی اس دوران ٹریفک وارڈن شفیق نے ناصر کو تھپڑ جڑ دیے،جس پر وہاں موجود لوگ اکٹھا ہوگئے اور ٹریفک وارڈن کے ناروا رویے کے خلاف اہل علاقہ نے احتجاجی مظاہر کیا اور ان سب کا کہنا تھا کہ ٹریفک وارڈن آئے روز شہریوں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہیں اور ناروا سلوک کرتے ہیں جبکہ اعلیٰ حکام اس حوالے سے کوئی کاروائی نہیں کرتے ۔

ٹریفک وارڈن

مزید : ملتان صفحہ آخر