قازقستان میں شدت پسندوں کا پولیس سٹیشن پر دھاوا،4 اہلکار ، شہری اور حملہ آور ہلاک

قازقستان میں شدت پسندوں کا پولیس سٹیشن پر دھاوا،4 اہلکار ، شہری اور حملہ آور ...
قازقستان میں شدت پسندوں کا پولیس سٹیشن پر دھاوا،4 اہلکار ، شہری اور حملہ آور ہلاک

  

آستانہ (آئی این پی) قازقستان کے شہر الماتی میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 4پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد مارے اور 8 زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق مسلح افراد نے الماتی میں ایک پولیس سٹیشن پر حملہ کیا، فائرنگ کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔ حملہ آور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ پولیس نے ایک مسلح شخص کو گرفتار کر لیا ایک مارا گیا۔

قازق حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کا تعلق شدت پسند گروپ سے تھا۔ مرنیوالوں میں ایک شہری شامل ہے۔غیرملکی ایجنسی کے مطابق 2 حملہ آور گرفتار کر لئے گئے ہیں۔ ادھر صدر نور سلطان بایوف نے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔ ایک ملزم اسلحہ چھیننے‘ کار ہائی جیکنگ اور پولیس پر حملوں میں ملوث ہے۔ اس نے ایک خاتون کو بھی قتل کر دیا تھا۔ جاری ویڈیو میں ایک شخص کو سیاہ لباس پہنے پولیس سٹیشن کے قریب گھومتے دکھایا گیا ہے۔ پولیس نے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی تاکید کی ہے۔ مزید حملوں کی میڈیا رپورٹس مسترد کر دیں۔

مزید : بین الاقوامی