مغلپورہ سے 3 روز قبل اغوا ہونیوالا بچہ منڈی بہاﺅ الدین سے بازیاب، ملزمان گرفتار

مغلپورہ سے 3 روز قبل اغوا ہونیوالا بچہ منڈی بہاﺅ الدین سے بازیاب، ملزمان ...
مغلپورہ سے 3 روز قبل اغوا ہونیوالا بچہ منڈی بہاﺅ الدین سے بازیاب، ملزمان گرفتار

  

لاہور (ویب ڈیسک)مغلپورہ کے علاقہ سے 3 روز قبل مدرسہ پڑھنے کیلئے جانے والے 13 سالہ بچے کو اغواءکرنے والے ملزمان کو پولیس نے مغوی سمیت منڈی بہاﺅالدین سے بازیاب کروالیا۔

بتایا گیا ہے کہ مغلپورہ کے رہائشی محمد عالم کا 13 سالہ بیٹا خلیل مال روڈ پر واقع ایک مدرسہ میں زیر تعلیم تھا جہاں سے وہ گزشتہ 3 روز قبل استاد کی مار سے خوف زدہ ہوکر مینار پاکستان چلا گیا جہاں سے دو افراد اسے نوکری کا جھانسہ دے کر منڈی بہاﺅالدین لے گئے اور خلیل کے والد سے فون کر کے 66 ہزار روپے تاوان طلب کرتے رہے کہ اس کا بیٹا بازیاب کرنے کے عوض ان کو رقم دی جائے جس پر انویسٹی گیشن مغلپورہ کے سب انسپکٹر محمد عابد بھٹی نے موصول ہونے والی کال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے اس کی لوکیشن اور کوائف حاصل کرتے ہوئے منڈی بہاﺅالدین میں واقع صفدر جٹ نامی شخص کی فیکٹری میں چھاپہ مار کر مغوی بچے خلیل کو برآمد کرتے ہوئے 3 ملزمان سرور اسلم ، ناصر شاہ اور صفدر جٹ کو گرفتار کر لیا جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش بھی کی جارہی ہے۔

مزید : لاہور