گرین شرٹس کی لارڈز میں تاریخی فتح کے بعد سابق کرکٹرز کے لبوں سے بھی پھول جھڑنے لگے

گرین شرٹس کی لارڈز میں تاریخی فتح کے بعد سابق کرکٹرز کے لبوں سے بھی پھول ...
گرین شرٹس کی لارڈز میں تاریخی فتح کے بعد سابق کرکٹرز کے لبوں سے بھی پھول جھڑنے لگے

  

لاہور(ویب ڈیسک) لارڈز ٹیسٹ میں فتح پر سابق ٹیسٹ کرکٹرز نے قومی ٹیم کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے کہا ہے کہ اس کامیابی پر ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر سلیم الطاف نے کہالارڈز میں کامیابی نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا یاسر شاہ نے شاندار باو¿لنگ کی جو قابل فخر ہے۔انہوں نے فاسٹ بائولر محمد عامر کی بھی تعریف کی جنہوں نے پانچ سال بعد ٹیسٹ میچ میں باو¿لنگ کرتے ہوئے مخالف ٹیم کو دبائو میں رکھا۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر و چیف سلیکٹر اظہر خان نے کہا اس جیت سے یقینی طور پر کھلاڑیوں کا مورال بلند ہو گا۔ اظہر خان کا کہنا تھا کہ اب انگلینڈ کا تھنک ٹینک یاسر سے بچنے کے لئے تیز پچ بنانے کی کوشش کرے گا جس سے محمد عامر کی موجودگی میں قومی ٹیم کا فاسٹ باوئولنگ اٹیک میزبان ٹیم کو ٹکنے نہیں دے گا۔ سابق آل رائونڈر رانا نوید الحسن نے کہا کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔کپتان مصباح الحق اور اسد شفیق کی شاندار بیٹنگ اور یاسر شاہ کی بائولنگ نے جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا مصباح الحق کی قیادت اور مکی آرتھر کی کوچنگ نے قومی ٹیم کو یک جان کردیا ہے اور ہر کھلاڑی میچ میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی پوری کوشش کرتا دکھائی دیتا ہے۔ سیکرٹری جنرل پاکستان سپورٹس مین ویلفیئر ایسوسی ایشن منظور علی عارف نے کہا کپتان مصباح الحق اور لیگ سپنر یاسر شاہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے نہ صرف فتح دلائی بلکہ ثابت کر دیا کہ وہ دنیا کے بہترین کھلاڑی ہیں۔

مزید : کھیل