بااثر بھکاری مافیا، سعودی عرب سے ڈی پورٹ 13 افراد کو کسی نے پوچھا تک نہیں

بااثر بھکاری مافیا، سعودی عرب سے ڈی پورٹ 13 افراد کو کسی نے پوچھا تک نہیں
بااثر بھکاری مافیا، سعودی عرب سے ڈی پورٹ 13 افراد کو کسی نے پوچھا تک نہیں

  

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کی بدنامی کا باعث بننے والے عمرہ ویزوں پر سعودی عرب جاکر بھیک مانگنے والے گروہ کے ڈی پورٹ ہونے والے 13 افراد کو کراچی ائیرپورٹ پر حراست میں لے کر تفتیش کرنے کے بجائے باعزت طریقے سے جانے دیا گیا.

تفصیلات کے مطابق کسی بھی ملک سے ڈی پورٹ ہونیوالے شخص کو باقاعدہ قانون نافذ کرنے والے ادارے پوچھ گچھ کیلئے حراست میں لیتے ہیں اور پھر اس کے جرم کے مطابق اس کے ساتھ سلوک کیا جاتا ہےلیکن ان 13 افرا د سے پوچھ گچھ نہیں کی گئی بلکہ اپنی منزل پر چلے جانے کی اجازت دیدی۔ 

ذائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں بھیک منگوانے والا پاکستانی مافیا اس قدر بااثر ہے کہ وہ پاکستان سے باآسانی لوگوں کو وہاں بھیجتا ہے اور باآسانی ڈی پورٹ ہونے والے گروہ کو بھی نکال کرلے گیا۔

سعودی عرب میں کیا کچھ کرتے رہے اور پکڑے کیسے گئے؟تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں۔

مزید : لاہور