غیر جمہوری اقدام کی صورت میں وکلاءجمہوری قوتوں کیساتھ کھڑے ہونگے:سپریم کورٹ بار
اسلام آباد (ویب ڈیسک )سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے صدرعلی ظفرنے کہا ہے کہ ملک میں کسی بھی غیر جمہوری اقدام کی صورت میں ملک بھر کے وکلاءجمہوری قوتوں کے ساتھ کھڑے ہونگے .
سپریم کورٹ میں صحافیوں سے مختصر گفتگوکرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ ہم جمہوریت کیخلاف کوئی غیرآئینی اقدام قبول نہیں کریں گے ، ہم حکومت پر تنقید ضرورکریں گے، لیکن اس کامقصد موجودہ حکومت کوہٹاکرکسی اورکولانے کی حمایت کرنا نہیں ہے بلکہ ہم چاہتے کہ نظام میں بہتری لائی جائے. انہوں نے ترکی کی صورتحال کے حوالے سے عمران خان کے بیان سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ انہوں نے بیان دینے میں الفاظ کا غلط استعمال کیا ہے ،لیکن یہ بات واضح ہے کہ اگر کسی ملک میں کوئی ناپسندیدہ حکومت ہو تو عوام اقتدار پر فوجی قبضہ کیخلاف گھروں سے باہر نہیں نکلتے ہیں ،کیونکہ انہیں سب سے پہلے اپنی خوشحالی سے غرض ہوتی ہے، انہوں نے کہاکہ ہمیں ترکی میں عدالتی نظام کی معطلی پر تشویش ہے ،اورسپریم کورٹ بارایسوسی ایشن اس حوالے سے ترک بار کونسل سے رابطے میں ہے۔