فوجی مشقیں، چین نے عدالتی فیصلے کے ایک ہفتے بعد ہی بحیرہ جنوبی چین کا راستہ بند کردیا

فوجی مشقیں، چین نے عدالتی فیصلے کے ایک ہفتے بعد ہی بحیرہ جنوبی چین کا راستہ ...
فوجی مشقیں، چین نے عدالتی فیصلے کے ایک ہفتے بعد ہی بحیرہ جنوبی چین کا راستہ بند کردیا

  

بیجنگ (ویب ڈیسک) چین نے متنازعہ جزائر میں فوجی مشقیں کرنے کیلئے بحیرہ جنوبی چین کا راستہ بند کردیا ہے۔ یاد رہے اسی ہفتے عالمی عدالت نے ان جزائر پر چینی ملکیت کا دعویٰ مسترد کردیا تھااور فلپائن کے حق میں فیصلہ دیا تھا۔

اے ایف پی کے مطابق چینی فوج کے ترجمان نے اپنی ویب سائٹ پر لکھا ہے، فوج اس ہفتے چینی ہنان صوبے کے نزدیک چینی جزائر میں بدھ اور جمعرات کو مشقیں کرے گی۔ خیال رہے ان جزائر پر چین اپنی پوری ملکیت کا دعویٰ کرتا ہے جبکہ قریبی ممالک بھی ان پر ملکیت کے دعویدار ہیں۔ یہ اعلان اس وقت کیا گیا ہے جب امریکی نیوی کے ایڈمرل بحیر چین کے حوالے سے مذاکرات کرنے کیلئے چین کا تین روزہ دورہ کرکے واپس گئے ہیں۔

امریکی جنرل نے چین کے نیوی کمانڈر اتوار کو ملاقات تھی۔ یاد رہے چین نے عالمی عدالت کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے اسے ردی کا ٹکرا قرار دیتے ہوئے اسے تسلیم نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

مزید : بین الاقوامی