اویس شاہ بازیابی پر پاک فوج کا کردار قابل تعریف ہے ، اغواءکے واقعے کے تحقیقات کی جائیں گی : سید قائم علی شاہ

اویس شاہ بازیابی پر پاک فوج کا کردار قابل تعریف ہے ، اغواءکے واقعے کے تحقیقات ...
اویس شاہ بازیابی پر پاک فوج کا کردار قابل تعریف ہے ، اغواءکے واقعے کے تحقیقات کی جائیں گی : سید قائم علی شاہ

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیرا علیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ اویس علی شاہ کی بازیابی کیلئے سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد پیش کرتے ہیں تاہم اس معاملے کی تحقیقات کی جائیں گی کہ اویس علی شاہ کو کس طرح کراچی سے اغواءکر کے ٹانک تک لیجایا گیا ۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سجاد علی شاہ کے گھر آمد کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اویس علی شاہ کی بازیابی پر پاک فوج کے کردار کی تعریف کرتے ہیں جنہوں نے ہمت اور جزبے کیساتھ اویس علی شاہ کو اغواءکاروں کے چنگل سے رہا کرایا ۔

اویس علی شاہ کو بازیاب کرا لیا گیا ، خبر جاننے کیلئےیہاں کلک کریں

سید قائم علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ وہ جسٹس سجادعلی شاہ اور اویس علی شاہ کو مبارکباد دینے آئے تھے تاہم اویس علی شاہ کے اغواءکا واقعہ افسوس ناک تھا جبکہ اس واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کیلئے آزاد ٹیم بنائی گئی ہے جس میں پاک فوج ، رینجرز اور پولیس کے علاوہ دیگر اداروں کے لوگ بھی شامل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اویس علی شاہ کی بازیابی کیلئے کوششیں جاری تھیں جس میں رینجرز اور پولیس بھی کام کر رہی تھی تاہم قوم کی دعائیں بر لائی ہیں جس کے باعث اویس علی شاہ کو باخفاظت بازیاب کرا لیا گیا ہے ۔

مزید : کراچی