مقبوضہ کشمیر کی آزادی تحریک پاکستان کا نامکمل ایجنڈا ہے ، کشمیریوں کی حمایت جاری رکھی جائیگی: خواجہ سعد رفیق

مقبوضہ کشمیر کی آزادی تحریک پاکستان کا نامکمل ایجنڈا ہے ، کشمیریوں کی حمایت ...
مقبوضہ کشمیر کی آزادی تحریک پاکستان کا نامکمل ایجنڈا ہے ، کشمیریوں کی حمایت جاری رکھی جائیگی: خواجہ سعد رفیق

  

لاہور ( این این آئی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی تحریک پاکستان کا نامکمل ایجنڈا ہے ، کشمیریوں کی حمایت جاری رکھی جائیگی ،خطے میں پائیدار امن کے لئے دنیا کو کشمیریوں کی آواز سننا پڑے گی ۔

یومِ الحاقِ پاکستان پر اپنے پیغام میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہدِ آزادی کو بدترین بھارتی جبر بھی ختم نہیں کرسکا۔بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا شکار کشمیریوں کو اپنا دفاع کرنے کا بنیادی حق حاصل ہے۔کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی بھرپور حمایت جاری رکھی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں مظالم، بھارتی جمہوریت کے چہرے کو داغدار کر رہے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کی آزادی تحریکِ پاکستان کا نامکمل ایجنڈا ہے۔خطے میں پائیدار امن کے لیے دُنیا کو کشمیریوں کی آواز سننا پڑے گی۔

مزید : لاہور