حکمران جھوٹ بول کر خود کو ’’سچا‘‘ثابت کر نا چاہتے ہیں: چوہدری محمد سرور

حکمران جھوٹ بول کر خود کو ’’سچا‘‘ثابت کر نا چاہتے ہیں: چوہدری محمد سرور
حکمران جھوٹ بول کر خود کو ’’سچا‘‘ثابت کر نا چاہتے ہیں: چوہدری محمد سرور

  

لاہور ( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ حکمران جھوٹ بول کر خود کو ’’سچا‘‘ثابت کر نا چاہتے ہیں، لوڈشیڈنگ کو ختم اور کشکول توڑنے کے(ن) لیگ کے تمام دعوے جھوٹے ثابت ہو چکے ہیں ‘حکمران اپنی کر پشن بچانے کیلئے سب کچھ داؤ پر لگا رہے ہیں،پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کیلئے خر یدی جانیوالی 67ادویات کاناقص اور غیر معیاری ہونا پنجاب کے حکمرانوں کی بیڈ گورننس کی بدترین مثال ہے ۔

چوہدری محمدسرور نے کہا کہ (ن) لیگ گڈ گورننس کے جھوٹے دعوے کررہی ہے مگر حقیقت میں حکمران ہر محاذ پرناکام ہو چکے ہیں اور قوم نااہل حکمرانوں سے چھٹکارے کیلئے دعائیں مانگ رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں سے کرپشن اور لوٹ مار کا حساب مانگنا کوئی جرم نہیں اور نہ ہی کر پشن اور لوٹ مار کیخلاف احتجاج کر نے سے جمہو ریت کیلئے کوئی خطر ہ ہو سکتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ایماندار اور سچ بولنے والی قیادت کی ضرورت ہے مگر حکمران جھوٹ بول کر خود کو سچا ثابت کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں حکمرانوں کا اصل چہر ہ قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے اور اب حکمران قوم کو مزید بے وقوف نہیں بنا سکتے بلکہ ان نااہل حکمرانوں کو اپنی کر پشن کا حساب دینا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت سر کاری ہسپتالوں میں عوام کو صحت جیسی بنیادی سہولتوں کی فراہمی میں نہ صرف ناکام ہو چکی ہے بلکہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کیلئے خر یدی جانیوالی 67ادویات کاناقص اور غیر معیاری ہونا پنجاب کے حکمرانوں کی بیڈ گورننس کی بدترین مثال ہے۔

مزید : لاہور