آزاد کشمیر انتخابات میں دھاندلی یا خون خرابہ ہوا تو 2014ءکا دھرنا بھلادیں گے : بلاول بھٹو زرداری

آزاد کشمیر انتخابات میں دھاندلی یا خون خرابہ ہوا تو 2014ءکا دھرنا بھلادیں گے : ...
آزاد کشمیر انتخابات میں دھاندلی یا خون خرابہ ہوا تو 2014ءکا دھرنا بھلادیں گے : بلاول بھٹو زرداری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کشمیر کے معاملے پر وفاقی حکومت کی کوئی خارجہ پالیسی نہیں ہے ، عالمی برادری کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے ۔تین سال گزر گئے پاکستان کا کوئی وزیر خارجہ نہیں ہے ۔آزاد کشمیر الیکشن میں دھاندلی یا خون خرابہ ہوا توایسا احتجاج کریں گے کہ حکمران 2014ءکا دھرنا بھول جائیں گے۔یادرہے کہ اگست 2014ء میں عمران خان نے 116 دنوں کا تاریخی دھرنا دیا تھا لیکن اب بلاول نے بھی وہی دھمکی دیدی۔پانا ما لیکس میں وزیرا عظم نواز شریف کا بھی نام ہے جو قوم کیلئے باعث شرمندگی ہے تاہم وزیر اعظم نواز شریف کیخلاف عمران خان کیساتھ ہوؓں۔

وفاقی دارلحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام کو بیوقوف نہیں بنایا جا سکتا ، میڈیاسیل گڈ گورننس نہیں بلکہ عوام کی فلاح کے منصوبے ہوتے ہیں، میاں صاحب بزنس مین نہیں بلکہ لیڈر بن کر ملک چلائیں ،پاکستانی عوام پانا ما لیکس پر وزیر اعظم سے جواب مانگ رہی ہے ۔آصف علی زرداری کو بارہ سال جیل میں رکھا گیااور تشدد کیا گیا تاہم آج بینظیر کو کرپٹ کہنے والے معصوم بن رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف خود کشمیری ہیں اور مسئلہ کشمیر کا حل تو ان کی ترجیح ہونی چاہئیے تھی مگر انہوں نے اپنے دورے کے دوران حریت رہنماﺅں سے ملاقاتیں کرنے کی بجائے سٹیل تاجروں سے ملاقاتیں کیں ۔افغانستان میں بھارت کو خوش آمدید اور بڑا بھائی کہا جا رہا ہے مگر ہمارے حکمران صرف یہ سوچنے میں لگے ہوئے ہیں کہ پانا ما کمپنیز کو کسیے بچانا ہے اور کاروبار کیسے چمکاناہے۔
بلاول نے کہا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات کو پاکستان کا الیکشن نہ بنایا جائے ۔پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر میں تین میڈیکل کالج بنائے ، پاکستان میں حالات یہ ہیں کہ وزیر خزانہ اپنی تقریر میں پولٹری کی مارکیٹنگ کررہے ہیں اور کہتے ہیں کہ اگر دال مہنگی ہے تو مرغی کھائیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -