عبد القادر پٹیل کے وارنٹ گرفتاری جاری ،گھر اور دفاتر پر پولیس کے چھاپے

عبد القادر پٹیل کے وارنٹ گرفتاری جاری ،گھر اور دفاتر پر پولیس کے چھاپے
عبد القادر پٹیل کے وارنٹ گرفتاری جاری ،گھر اور دفاتر پر پولیس کے چھاپے

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) پیپلز پارٹی کے رہنما عبد القادر پٹیل کے انسداد دہشتگردی عدالت سے فرار ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے گئے ہیں جبکہ ان کا نام ای سی ایل میں بھی ڈالے جانے کی اطلاعات ہیں۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق عبد القادر پٹیل انسداد دہشت گردی کی عدالت سے پولیس کے ہمراہ فرار ہو گئے ۔جس کے بعد عدالت نے عبد القادر پٹیل کی وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ۔پولیس نے عبد القادر پٹیل کی گرفتاری کے لیے ان کے گھر اور دفاتر پرچھاپے مارے لیکن کامیابی نہ مل سکی ۔صوبائی وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے حکم دیا ہے کہ عبد القادر پٹیل کو جلد سے جلد گرفتار کیا جائے ۔

عبدالقادر پٹیل اس وقت کہاں موجود ہیں ، جاننے کیلئے یہاں کلک کریں۔

مزید : کراچی