فرار نہیں ہوا، بھاگنا ہوتا تو لندن سے پاکستان کبھی نہ آتا: عبدالقادر پٹیل نے گرفتاری پیش کر دی

فرار نہیں ہوا، بھاگنا ہوتا تو لندن سے پاکستان کبھی نہ آتا: عبدالقادر پٹیل نے ...
فرار نہیں ہوا، بھاگنا ہوتا تو لندن سے پاکستان کبھی نہ آتا: عبدالقادر پٹیل نے گرفتاری پیش کر دی

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق ایم این اے عبدالقادر پٹیل نے پولیس کو اپنی گرفتاری پیش کر دی ہے۔ بوٹ بیسن تھانے میں گرفتاری سے پہلے انہوں نے کہا کہ   میں عدالت سے فرار نہیں ہوا۔ایسی خبریں غلط ہیں۔

اس سے پہلےاے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا  تھا کہ میں جب عدالت پہنچا تو عدالت کا وقت ختم ہو چکا تھا اس کے دروازے بند ہو چکے تھے اس لئے واپس آگیا۔ان کا کہنا تھا کہ میں گرفتاری دینے کیلئے بوٹ بیسن تھانے پہنچ رہا ہوں۔فرار ہونا ہوتا تو لندن سے پاکستان کبھی نہ آتا۔واضح رہے کہ صبح ڈاکٹر عاصم میں ان کی ضمانت منسوخ ہوئی تھی جس کے بعد وہ عدالت سے واپس چلے گئے تھے۔

مزید : قومی