کانگریس میں پاکستان مخالف سفارشات امریکی پالیسی کا حصہ نہیں :سرتاج عزیز

کانگریس میں پاکستان مخالف سفارشات امریکی پالیسی کا حصہ نہیں :سرتاج عزیز
کانگریس میں پاکستان مخالف سفارشات امریکی پالیسی کا حصہ نہیں :سرتاج عزیز

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ امریکی کانگریس کے اجلاس میں پاکستان مخالف سفارشات امریکی پالیسی کا حصہ نہیں ہیں ،امید کرتے ہیں کہ آئندہ کانگریس کی سطح پر پاکستان مخالف الفاظ استعمال نہیں ہونگے ۔

امریکی کانگریس کمیٹی کے اجلاس کے باری میں پالیسی بیان دیتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا کہ کانگریس کمیٹی میں ہر کوئی اپنی لابی کے مفاد میں بات کرتا ہے، پاکستان امریکی کانگریس کے ساتھ رابطے میں ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ کانگریس میں پاکستانی امداد میں کٹوتی کی قرار داد مسترد ہوئی ۔انہوںنے کہا کہ پاکستان کو معلوم ہے کہ غیر ملکی امداد کو کس طرح استعمال کرنا ہے البتہ ہم امداد کے بجائے تجارت پر یقین رکھتے ہیں ۔

مزید : قومی /اہم خبریں