رینجرز کواختیارات دینے کے مخالف نہیں، قانونی کارروائی کے بعد مل جائینگے: مولا بخش چانڈیو

رینجرز کواختیارات دینے کے مخالف نہیں، قانونی کارروائی کے بعد مل جائینگے: ...
رینجرز کواختیارات دینے کے مخالف نہیں، قانونی کارروائی کے بعد مل جائینگے: مولا بخش چانڈیو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹنڈوجام(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ ہم رینجرز کو اختیارات دینے کے مخالف نہیںلیکن اس کیلئے قانونی کارروائی ضروری ہوتی ہے۔
ٹنڈوجام کی زرعی یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ سندھ میں رینجرز کو بہت جلد اختیارات مل جائیں گے۔ وفاقی حکومت پہلے صوبائی حکوم ت کو سمری بھیجتی ہے اس کے بعد کوئی کارروائی کی جاتی ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اختیارات میں ترمیم نہیں کی جارہی جو سسٹم ہے اس کے تحت ہی سسٹم چلے گا۔ان کا کہنا تھا کہ رینجرز پہلے ہی اختیارات استعمال کر رہی ہے اگر ان کے پاس اختیارات نہ ہوتے تو وہ کیسے کارروائیاں کر سکتی ہے۔

مزید :

کراچی -