”تمہیں یہاں سے نکال دیں گے“ امریکہ نے ترکی کو پہلی مرتبہ انتہائی خطرناک اور براہ راست دھمکی دے دی، اپنا اصل چہرہ دکھادیا

”تمہیں یہاں سے نکال دیں گے“ امریکہ نے ترکی کو پہلی مرتبہ انتہائی خطرناک اور ...
”تمہیں یہاں سے نکال دیں گے“ امریکہ نے ترکی کو پہلی مرتبہ انتہائی خطرناک اور براہ راست دھمکی دے دی، اپنا اصل چہرہ دکھادیا

  

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) ترک صدر رجب طیب اردوان بغاوت کرنے والوں کو ناسور قرار دے کر ان کا صفایا کرنے کا اعلان کرچکے ہیں مگر دوسری جانب امریکا اور یورپ کو یہ بات اتنی ناگوار گزری ہے کہ انہوں نے ترکی کو دھمکی دے دی ہے کہ گرفتار ہونے والے ملزمان کے خلاف قانون اور انصاف کے تقاضوں سے ہٹ کر کارروائی ہوئی تو ترکی کی نیٹو سے نکال دیا جائے گا۔

اخبار دی انڈیپینڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے ترکی کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر بغاوت کی کوشش کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ترکی قانون کی حاکمیت کا پاس رکھنے میں ناکام رہا تو اس کے جمہوری کردار پر سوالات کھڑے ہوجائیںگے۔ نیٹو رہنماﺅں کا بھی کہنا ہے کہ جمہوریت کا احترام اور اختلاف رائے کی گنجائش نیٹو اتحاد کے پانچ بنیادی ترین تقاضوں میں سے ایک ہے، جس کا ترکی کو خیال رکھنا پڑے گا۔

ایک ایک باغی کو سزا ملے گی، امریکہ فتح اللہ گولن کو ہمارے حوالے کرے یا مقدمہ چلائے: ترک صدر طیب اردگان

ترک حکومت نے ناکام بغاوت کے بعد چھ ہزار سے زائد فوجیوں کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ 8 ہزار سے زائد پولیس اہلکار بھی معطل کئے جاچکے ہیں۔ صدر طیب اردوان کا کہنا ہے کہ بغاوت کی کوشش کرنے والوں کو اس کی قیمت چکانا پڑے گی اور غداری کے مرتکب ہونے والوں کو ان کے انجام تک پہنچانے کے لئے سزائے موت کی بحالی پر بھی غور کیا جارہا ہے۔ دوسری جانب یورپی حکام کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کی رکنیت کے خواہشمند ممالک مجرموں کو سزائے موت نہیں دے سکتے۔

باغیوں کے خلاف سخت کارروائی کی خواہشمند ترک حکومت کو اب ایک جانب امریکا خبردار کررہا ہے کہ اسے نیٹو کی رکنیت سے محروم کیا جاسکتا ہے تو دوسری جانب یورپی رہنما یہ پیغام دے رہے ہیں کہ یورپی یونین کی رکنیت کا خواب پورا نہیں ہوسکے گا۔ ناکام بغاوت کا واقعہ سامنے آنے کے بعد ترکی کے حکام امریکی کردار پر پہلے ہی شکوک و شبہات کا اظہار کرچکے ہیں اور اب گرفتار ملزمان کے لئے امریکا اور یورپ کی فکرمندی اس کے کردار کو مزید مشکوک بنارہی ہے۔

مزید : بین الاقوامی