پاک فوج آزاد کشمیر میں انتخابات کے انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن کی معاونت کرے گی

پاک فوج آزاد کشمیر میں انتخابات کے انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن کی معاونت کرے ...
پاک فوج آزاد کشمیر میں انتخابات کے انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن کی معاونت کرے گی

  

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک )پاک فوج آزاد کشمیر میں الیکشن کے دوران امن برقرار رکھنے کے لیے الیکشن کمیشن کی معاونت کرے گی ۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کور کمانڈر راولپنڈی جنرل ملک ظفر اقبال سے چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر اور آئی جی پولیس نے الگ الگ ملاقاتیں کیں ۔آزاد کشمیر میں انتخاب کے انعقاد کی ذمہ داری الیکشن کمیشن پر ہوگی جبکہ پاک فوج آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کی معاونت کرئے گی ۔انہوں نے کہا کہ انتخابات میںفوجی دستے تعینات کیے جائیں گے جو پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر تعینات ہو نگے ۔ان کاکہنا تھا کہ فوج کی تعیناتی کے لیے آزاد کشمیر حکومت اور الیکشن کمیشن نے درخواست کی جس کے بعد آرٹیکل 245کے تحت فوج تعینات کی جائے گی ۔

مزید : قومی