وزیراعظم کو ٹانگ میں انفیکشن کی وجہ سے بخار ہے، جلد صحتیاب ہوکر اسلام آباد جائینگے: مریم نواز
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی ٹانگ میں انفیکشن کی وجہ سے بخار ہو گیا ہے۔
اپنے ایک ٹویٹ میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو اینٹی بائیوٹک ادویات دی جارہی ہیں۔اب ان کی طبیعت میں بہتری ہو رہی ہے۔امید ہے کہ جلد صحتیاب ہو کر اسلام آباد جائیں گے۔واضح رہے کہ وزیراعظم نے کچھ دن پہلے اسلام آباد جا کر اپنی ذمہ داریاں سنبھالنی تھیں لیکن وہ ٹانگ میں انفیکشن کی وجہ سے نہ جا سکے تھے۔