ترک دارلحکومت انقرہ کی رہائشی عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا

ترک دارلحکومت انقرہ کی رہائشی عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا
 ترک دارلحکومت انقرہ کی رہائشی عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) ترک دارلحکومت انقرہ  کی رہائشی عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، جبکہ  سیاہ بادل کے دھویں اٹھتے دکھائی دیے۔

ترک حکام کے مطابق رہائشی عمارت میں لگنے والے شدیدنوعیت کی آگ پر قابو پالیا ہے ، اس سے قبل سکائی نیوز نے بتا یا تھا کہ شہر میں زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی تاہم رائٹرز کا کہناتھاکہ کوئی دھماکہ نہیں سنا گیا، ان کا نمائندہ موقع پر موجود ہے جو آگ دیکھ سکتا ہے ۔ 

دھماکے کی خبرایک ایسے وقت پر سامنے آئی ہے جب چند دن قبل ہی ملک میں فوجی بغاوت کی کوشش ناکام بنائی گئی ہے اور ہزاروں کی تعداد میں فوجی اور پولیس افسران کو برطرف کرکے گرفتار کیاگیا۔