کراچی میں رینجرز کی کارروائی ،گینگ وار کا ملزم گرفتار

کراچی میں رینجرز کی کارروائی ،گینگ وار کا ملزم گرفتار
کراچی میں رینجرز کی کارروائی ،گینگ وار کا ملزم گرفتار

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )شہر قائد میں رینجرز نے کارروائی کر کے گینگ وار کے ملزم کو گرفتار کر لیا جس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ۔ترجمان رینجرز کاکہنا ہے کہ کراچی کے علا قے گولیما ر میں کارروائی کر کے رینجرز نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا جس کے قبضے سے تین مشین گن،دو تیس بور پستول اور چار نائن ایم ایم برآمد ہوئے ۔کارروائی کے دوران ایک ملزم فرار ہونے میں ناکام ہو گیا ۔ان کاکہنا تھا کہ گرفتار آصف کا تعلق گینگ وار ارشد پپو گروپ سے تھا ۔ملزم نے شہر میں جرائم کی کئی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے ۔

مزید : کراچی