امریکی یاد رکھیں کہ وہ شیشے کے گھر میں بیٹھے ہیں، پاکستان کو بدنام کرنا بند کریں: رضا ربانی

امریکی یاد رکھیں کہ وہ شیشے کے گھر میں بیٹھے ہیں، پاکستان کو بدنام کرنا بند ...
امریکی یاد رکھیں کہ وہ شیشے کے گھر میں بیٹھے ہیں، پاکستان کو بدنام کرنا بند کریں: رضا ربانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین سینٹ رضا ربانی نے پاکستان کے بارے میں امریکی حکام کے جانبدارانہ رویے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کو خبردار کیا ہے کہ وہ خود بھی شیشے کے گھر میں بیٹھے ہیں۔
جیو نیوز کے مطابق سینٹ میں مشیر خارجہ سرتاج عزیزکے امریکہ کے بارے میں پالیسی بیان پر رضا ربانی نے رولنگ دی کہ امریکی پاکستان کو بدنام کرنا چھوڑ دیں ورنہ ادلے کا بدلہ ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ امریکی یاد رکھیں کہ وہ بھی شیشے کے گھر میں بیٹھے ہیں۔واضح رہے کہ سرتاج عزیزنے اپنے پالیسی بیان میں کہا تھا کہ امریکی کانگریس کے کئی ارکان پاکستان کیخلاف زبان بولتے ہیں لیکن ان کا ایسا کرنا کانگریس کی پالیسی نہیں۔

مزید :

قومی -