مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف متحدہ اپوزیشن نے قرار داد منظور کر لی

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف متحدہ اپوزیشن نے قرار داد منظور کر لی
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف متحدہ اپوزیشن نے قرار داد منظور کر لی

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )متحدہ اپوزیشن نے کشمیر میںبھارتی فوج کے مظالم کے خلاف متفقہ مذمتی قرار داد منظور کر لی ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق متحدہ اپوزیشن کے اجلاس میں قرار داد منظور کی گئی جس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے بھارتی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے وضاحت طلب کر نے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔قرار داد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سفارتخانوں کو ہدایت کر ے کہ مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اٹھائیں ،اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیٹی میں بھی یہ مسئلہ اٹھا یا جائے ۔متحدہ اپوزیشن نے قرار داد میں مقبوضہ کشمیر سے بھارتی فوج کے انخلا اور کشمیر یوں کو حراست سے آزاد کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ۔

اس موقع پر اپوزیشن نے پاناما لیکس کے معاملے پر مشترکہ حکمت عملی کے لیے ایکشن کمیٹی بنانے پر اتفاق ہوا ہے ۔ایکشن کمیٹی پاناما معاملے پر حکومت کے خلاف مشترکہ حکمت عملی بنائے گی ۔

مزید : قومی /اہم خبریں