بھارت میں لندن کا بڑا سٹیک ہے وہ کیسے الطاف حسین کیخلاف بولے گا: مصطفی کمال

بھارت میں لندن کا بڑا سٹیک ہے وہ کیسے الطاف حسین کیخلاف بولے گا: مصطفی کمال
بھارت میں لندن کا بڑا سٹیک ہے وہ کیسے الطاف حسین کیخلاف بولے گا: مصطفی کمال

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین اور کراچی کے سابق ناظم مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ بھارت میں لندن کا بڑا سٹیک ہے وہ کیسے الطاف حسین کیخلاف بولے گا۔برطانیہ کو الطاف کی نہیں بھارت کی فکر ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر میں اسٹیبلشمنٹ کا آدمی ہوتا تو انیس قائم خانی گرفتار نہ ہوتے۔کراچی آپریشن میں ابھی بہت کچھ کرناباقی ہے۔انہوں نے کہا کہ انیس قائم خانی کو ناجائز طور پر اس کیس میں گرفتار کیا گیا ہے ان کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں۔ہم ان کے ضمانت کیلئے ہائیکورٹ جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ آج ایک بار پھر الطاف حسین کو رونے کا موقع مل گیا۔انیس قائم خانی نے ڈاکٹر عاصم سے متعلق کوئی بات نہیں کی ہوسکتا ہے کہ روف صدیقی اور وسیم اختر نے بھی ڈاکٹر عاصم سے بات نہ کی ہو۔ان کا کہنا تھا کہ شہر کا 85مینڈیٹ جس کے پاس ہے وہ خود را کا ایجنٹ ہے۔

مزید : کراچی