کشمیر میں بھارتی مظالم نے دنیا کو اضطراب میں مبتلا کر دیا ، پاکستان مسئلے کا فریق ہے: نواز شریف
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ کشمیر میںبھارتی مظالم نے دنیا کو اضطراب میں مبتلا کر دیا ہے۔کشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں۔
بھارتی مظالم کیخلاف یوم سیاہ کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں نواز شریف نے کہا کہ بھارت کا کشمیر کو اندرونی معاملہ قرار دینے کی بات مضحکہ خیزہے۔ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری یاد رکھے کہ پاکستان اس مسئلہ کا ایک فریق ہے۔کشمیر میںخواتین اور بچوں کی بے حرمتی کے واقعات تشویشناک حد تک بڑھ رہے ہیں۔واضح رہے کہ 20جولائی کو کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف پاکستان یوم سیاہ منا رہا ہے۔