کراچی میں رینجرزکے اختیارات میں توسیع کا معاملہ: آصف زرداری اور پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت دبئی میں جمع

کراچی میں رینجرزکے اختیارات میں توسیع کا معاملہ: آصف زرداری اور پیپلز پارٹی ...
کراچی میں رینجرزکے اختیارات میں توسیع کا معاملہ: آصف زرداری اور پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت دبئی میں جمع

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں رینجرزکے اختیارات میں توسیع کا معاملہ ایک بار پھر تنازع بنتا جا رہا ہے۔ رینجرز کے اختیارات میں توسیع کی تاحال سمری جاری نہیں ہوسکی جس کی وجہ سے ایک بار پھر وفاقی وزارت داخلہ اور سندھ حکومت میں تناو بڑھنے لگا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق سابق صدر آصف زرداری بھی امریکہ سے دبئی پہنچ رہے ہیں جبکہ پاکستان میں موجود پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت بھی دبئی جارہی ہے۔ اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور وزیر داخلہ سندھ سہیل سیال کو دبئی طلب کر لیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق رینجرز کے اختیارات میں توسیع آصف زرداری کی منظوری سے دی جائے گی ۔امید ہے کہ وہ کل دبئی پہنچ جائیں گے۔واضح رہے کہ کراچی میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع منگل کی رات بارہ بجے ختم ہو جائے گی۔

مزید : قومی /اہم خبریں