اسرائیلی بائیکاٹ کے باعث HP کمپنی کو بھارت میں خسارے کا سامنا

اسرائیلی بائیکاٹ کے باعث HP کمپنی کو بھارت میں خسارے کا سامنا
اسرائیلی بائیکاٹ کے باعث HP کمپنی کو بھارت میں خسارے کا سامنا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(اے این این ) اسرائیلی بائیکاٹ کے باعث HP کمپنی کو بھارت میں خسارے کا سامنا۔اسرائیلی ریاست کے بائیکاٹ کے لیے جاری عالمی تحریک کے اثرات بھارت میں بھی تیزی کے ساتھ پھیل رہے ہیں۔ 
فلسطینی میڈیا کے مطابق بھارت میں طلبا تحریک کی طرف سے اسرائیلی بائیکاٹ کی تحریک کے نتیجے میں ان تمام بھارتی اور اسرائیلی کمپنیوں کو بھارت میں نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جو مشترکہ منصوبوں پر کام کرتی ہیں۔ ان میں ٹیکنالوجی انفرااسٹرکچر کی بھارتی کمپنی ہیولیٹ پاکارڈ(HP )کو بھارت میں ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر کے خسارے کا سامنا ہے۔بائیکاٹ تحریک کی جنوبی ایشیا کے خطے کی رابطہ کارابو رفا غوتام نے بتایا کہ بھارت کی سب سے بڑی طلبا تنظیم نے صہیونی ریاست کے بائیکاٹ کے لیے کام کرنے والی بی ڈی ایس تحریک کی حمایت کرکے ایچ پی جیسی کمپنی کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔ادھربھارتی طلبا تنظیم کے سیکرٹری جنرل وکرم سنگھ کا کہنا ہے کہ ایچ پی کے بائیکاٹ کی مہم بھارت میں مزید پھیلے گی اور کمپنی کو مزید خسارے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں جامعات کے طلبا نے HP کی مصنوعات کی خریداری کا بائیکاٹ کردیا ہے۔