ہمار ا منشور صرف اور صرف ترقی،عوام 25جولائی کو مسلم لیگ ن کو کامیاب کرواکے نواز شریف کی سزا ختم کروائیں :احسن اقبال 

ہمار ا منشور صرف اور صرف ترقی،عوام 25جولائی کو مسلم لیگ ن کو کامیاب کرواکے ...
ہمار ا منشور صرف اور صرف ترقی،عوام 25جولائی کو مسلم لیگ ن کو کامیاب کرواکے نواز شریف کی سزا ختم کروائیں :احسن اقبال 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نارووال(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وفاقی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ70سالوں میں اتنی ترقی نہیں ہوئی جتنی پچھلے پانچ سالوں میں ہوئی ہے، آپ کا یہ فرض ہے کہ 25جولائی کو مسلم لیگ ن کو کامیاب کرواکے نواز شریف کی سزا کو ختم کروائیں ۔

تفصیلات کے مطابق بھنگالہ میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہمسلم لیگ ن وہ بیج ہے جس نے اس قوم کو پورا پھل دیا ہے،مسلم لیگ ن ہی قوم کی امیدوں پر پورا اتری ہے، یہ وہی ملک ہے جس میں بیس بیس گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہوا کرتی تھی اور آپ لوگ سکون کی نیند نہیں سو سکتے تھے، میاں نواز شریف اور اس کی ٹیم نے دن رات محنت کرکے لوڈ شیڈنگ پر قابو پایا ہے اور آپ لوگ سکون کی نیند سو رہے ہیں مگر آپ کا لیڈ ر اپنی بیمار اہلیہ کو چھوڑ کر آپ کے پاس آکر پانبد سلاسل ہوا ہے،آپ کا یہ فرض ہے کہ 25جولائی کو مسلم لیگ ن کو کامیاب کرواکے نواز شریف کی سزا کو ختم کروائیں ۔ انہوں نے کہا کہ 70سالوں میں اتنی ترقی نہیں ہوئی جتنی پچھلے پانچ سالوں میں ہوئی ہے، آج نارووال میں تین یونیورسٹیاں ہیں،اس سے پہلے نارووال کے غریب عوام کے بچے ایف اے سے زیادہ تعلیم حاصل نہیں کرسکتے تھے اور وہ چپڑاسی یا نائب قاصد بن کر مٹی میں مل جاتے تھے، نیو لاہور نارووال روڈ بننے کی وجہ سے آج ہم لاہور سے جڑ چکے ہیں، مستقبل قریب میں نارووال ایکسپریس وے کو سیالکوٹ لاہور ایکسپریس وے سے ملا دیا جائے گا جس سے بدوملہی اور لاہور کا سفر صرف 20سے25منٹ کا ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمار ا منشور صرف صرف ترقی ہے، اب آ پ مسلم لیگ ن کے کاموں کو دیکھ کر فیصلہ کریں کہ کیا مسلم لیگ ن آپ کے ووٹ کی حقدار ہے یا نہیں؟ مجھے یقین ہے کہ آپ 25جولائی کو شیر کے نشان پر مہر لگا کر کامیاب کروائیں گے۔