”ہزاروں خواہشیں ایسی۔۔۔ “وہ ”قاتل چیز“ جو خواہش کے باوجود لیڈ ی گاگا کو نہ مل سکی
پیرس (ڈیلی پاکستان آن لائن) لیڈی گاگا انسانوں کے گلے کاٹنے میں استعمال ہونے والی قاتل مشین کو خر یدنے میں کامیاب نہ ہوسکی لیکن شومئی قسمت کے ایک فرانسیسی تاجر یہ مشین خریدنے میں کامیاب ہو گیا ۔
نیویارک ٹائمز کے مطابق کرسٹو فی فیریر ایک فرانسیسی تاجر جو چاربچوں کا باپ ہے اور شمال مغربی فرانس کے ایک چھوٹے سے قصبے میں رہائش پذیر ہے ، اس نے انسانوں گلے کاٹنے والی اس قاتل مشین ”گلوٹین“کو 2014میں خریدا تھا ۔اس نے یہ قاتل مشین پیرس میں ایک نیلامی کے دوران خریدی تھی ۔
یہ مشین شاہ بلوط کی لکڑی سے بنائی ہوئی ہے اور 10فٹ لمبی ہے جبکہ اس کے بلیڈ پر چند ”ڈنٹس“ بھی پڑے ہوئے ہیں۔اس مشین پر ”جمہوریہ کی فوجیں“ کے الفاظ درج ہیں۔ حقیقت میں یہ مشین انقلاب فرانس کے دوران کبھی بھی انسانوں کے گلے کاٹنے کے لئے استعمال نہیں ہوئی لیکن اس کی کچھ نہ کچھ تاریخی اہمیت ضرور ہے ۔اس کو 19ویں صد ی کے وسط میں بنایا گیا تھا جب فرانس سے شہنشاہیت کا دور دوسری بار یکسر ختم کردیا گیا تھا ۔
اس قاتل مشین کے مالک کا کہنا ہے کہ لیڈی گاگا نے اس کو 2011میں خر یدنے کی کوشش کی تھی لیکن نوادرات جمع کرنے کے ایک روسی خواہشمند نے اس کی 2لاکھ 60ہزار ڈالر قیمت ادا کرکے لیڈی گاگا کو بولی سے باہر کردیا تھا ۔
انسانوں کے گلے کاٹنے والی تاریخی مشین
قاتل مشین کا مالک فرانسیسی تاجر کرسٹوفی فیریر