نوازشریف اور مریم نواز سے اڈیالہ جیل میں کون کون ملاقات کرے گا ؟فہرست تیار
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)اڈیالہ جیل راولپنڈی میں آج قیدیوں سے ملاقات کا دن ہے جس کے لئے نوازشریف اور مریم نواز سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کرنے والوں کی فہرست تیار کر لی گئی ہے ۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف اور مریم نواز سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کرنے والوںمیں شریف خاندان کے17 افراد شامل ہیں جبکہ 23 ن لیگی رہنما بھی ملاقات کرنے والوں کی فہرست میں شامل ہیں جس میں آصف کرمانی،جاوید ہاشمی،پرویزرشید،ایازصادق کانام شامل ہے ۔جیل ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کرنے والوںمیں سابق گورنرکے پی بھی شامل ہیں ،اس کے علاوہ ن لیگ کے11 وکلا بھی ملاقاتیوں کی فہرست میں شامل ہیں ۔