الیکشن 2018 کا پہلا پوسٹل بیلٹ نتیجہ، کیا واقعی جیپ سب سے آگے نکل گئی؟ بالآخر اصل حقیقت سامنے آگئی

الیکشن 2018 کا پہلا پوسٹل بیلٹ نتیجہ، کیا واقعی جیپ سب سے آگے نکل گئی؟ بالآخر ...
الیکشن 2018 کا پہلا پوسٹل بیلٹ نتیجہ، کیا واقعی جیپ سب سے آگے نکل گئی؟ بالآخر اصل حقیقت سامنے آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )25 جولائی کو ملک بھر میں عام انتخابات ہونے جارہے ہیں اور اس حوالے سے پوسٹل بیلٹ کا مرحلہ بھی کہیں مکمل ہو گیا ہے تو کہیں بس مکمل ہونے ہی والا ہے تاہم عام انتخابات کیلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل بھی مکمل کرلیا گیا ہے اور ترسیل کا کام شروع کر دیا گیاہے لیکن اب سوشل میڈیا پر پوسٹل بیلٹ سے متعلق چلنے والے نتائج پر الیکشن کمیشن میدان میں آ گیاہے اور انہیں جعلی قرار دیدیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک پوسٹل بیلٹ کے نتیجے سے متعلق فارم گردش کر رہاہے جسے کئی نجی ویب سائٹس کی جانب سے خبر کی صورت میں بھی شائع کیا گیا ہے جسے الیکشن کمیشن نے جعلی قرار دیدیا ہے،سوشل میڈیا پوسٹس میں کہا گیاہے کہ این اے 15 ایبٹ آباد کے پوسٹل بیلٹ کا نتیجہ سامنے آ گیاہے،حلقے سے کل 1405 ووٹرز نے پوسٹل بیلٹ کے ذریعے ووٹ کاسٹ کئے ہیں۔جس میں آزاد امیدوار سردار یعقوب 925ووٹ کے ساتھ سرفہرست ہیں، ان کا انتخابی نشان جیپ ہے جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوارمرتضی جاوید عباسی 321کے ساتھ دوسرے اور پی ٹی آئی کے علی اصغر خان 95ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ایم ایم اے کے فضل الرحمن مدنی 42جبکہ قومی وطن پارٹی سردار محمد اقبال نے 2ووٹ حاصل کئے۔تحریک صوبہ ہزارہ کے امیدوارسردار گوہر زمان نے 20ووٹ حاصل کئے۔
اس جعلی خبروں پر الیکشن کمیشن میدان میں آ گیاہے اور انہوں نے ان تمام کو جعلی قرار دیدیا ہے ، الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیاہے کہ سوشل میڈیاپرپوسٹل بیلٹ پیپرزکے نتائج سے متعلق جوچل رہا ہے وہ جعلی ہے،سوشل میڈیا پرچلنے والے سارے نتائج بے بنیاداورمفروضوں پرمبنی ہیں،پوسٹل بیلٹ پیپرز کا شمار گنتی مکمل ہونے کے بعد کیا جاتا ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -